Breaking News
Home / City News / ,ایم کیو ایم پاکستان نے, ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے تین ارکان کی بینادی رکنیت منسوخ کر دی

,ایم کیو ایم پاکستان نے, ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے تین ارکان کی بینادی رکنیت منسوخ کر دی

ایم کیو ایم پاکستان نے ایک اور بڑا فیصلہ کر دیا۔ لندن میں متحدہ کے کنوینر ندیم نصرت اور رابطہ کمیٹی کے تین ارکان کی بینادی رکنیت منسوخ کر دی۔ ندیم نصرت کے اس بیان سے بھی لاتعلقی ظاہر کر دی کہ بانی کے بغیر ایم کیو ایم کچھ بھی نہیں۔

کراچی:  ایم کیو ایم پاکستان نے لندن سے ناطہ مکمل طور پر توڑ لیا۔ فاروق ستار کی سربراہی میں رابطہ کمیٹی کا اہم اجلاس ہوا۔ کنوینر ندیم نصرت، رابطہ کمیٹی کے ارکان واسع جلیل ، مصطفی عزیز آبادی اور قاسم علی رضا کو رابطہ کمیٹی سے خارج کرنے کا فیصلہ کر دیا۔ اعلامیہ میں کہا گیا پارٹی آئین اور 23 اگست کو دی جانے والی پالیسی کے خلاف ورزی پر بنیادی رکنیت بھی ختم کر دی جائے گی۔ اس سے پہلے لندن میں کنوینز ندیم نصرت نے مائنس ون فارمولا مسترد کر دیا۔ ان کے دھواں دار بیان نے ہلچل مچا دی۔ کہنے لگے بانی متحدہ اپنی ذات میں ایم کیو ایم ہیں ان کے بغیر پارٹی کچھ بھی نہیں۔ انہیں ان کے جانثاروں سے الگ نہیں کیا جا سکتا۔ متحدہ بانی کی سالگرہ کی تقریب میں ایک بار پھر پاکستان مخالف نعرے بازی ہوئی۔ ایم کیو ایم پاکستان نے اس بیان سے بھی لاتعلقی کا اظہار کر دیا تھا

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *