Breaking News
Home / City News / وزیراعلیٰ پنجاب کی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

وزیراعلیٰ پنجاب کی فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت

فلاح عامہ کے منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کردی۔
لاہور،وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری، گوجرانوالہ ایکسپریس وے، دودوچھہ ڈیم، جہلم روڈ اور دیگر منصوبوں پر پیش رفت کال جائزہ لیا گیا۔ ایف ڈبلیو او حکام نے مختلف پراجیکٹس پر ہونے والے پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔ محسن نقوی نے پنجاب میں عوام کی فلاح کیلئے جاری منصوبوں کے حوالے سے ایف ڈبلیو او کی کارکردگی کو سراہا، انہوں نے کہا کہ فلاح عامہ کے منصوبوں کی جلد تکمیل ترجیح ہے۔ پوری کوشش ہے کہ دن رات محنت کرکے لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری کو فروری کے آغاز میں ٹریفک کیلئے کھول دیاجائے۔ لاہور رنگ روڈ سدرن لوپ تھری میگا پراجیکٹ ہے،مقررہ مدت سے قبل کھول کر عوام کوجلد ازجلد آمد ورفت کی بہترین سہولتیں فراہم کرنا چاہتے ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے دودوچھہ ڈیم پراجیکٹ کے حوالے سے فوری اقدامات کی ہدایت کی، ساتھ ہی چن دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ پرجلد کام شروع کرنے کی بھی ہدایت کی۔ محسن نقوی نے کہا کہ چند دا قلعہ فلائی اوور پراجیکٹ کے حوالے سے ٹریفک کے متبادل روٹس کا جائزہ لیا جائے۔ اجلاس میں جہلم لئلہ روڈ اور راولپنڈی کے عمار چوک کو کچہری تا سکیم تھری اور جے ایس ہیڈکوارٹر تا کچہری کو سگنل فری پراجیکٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔واضح رہے کہ چیف سیکرٹری زاہد اختر زمان، ڈی جی ایف ڈبلیو اومیجر جنرل عبدالسمیع، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سیکرٹری تعمیرات و مواصلات، سیکرٹری ہاؤسنگ، چیئرمین پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور متعلقہ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *