عمران خان سمیت اہم قیادت الیکشن سےباہر ، لاہور ہائیکورٹ نے محفوظ فیصلہ سنا دیا
شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہی، حماد اظہر ، ضم جاوید سمیت دیگر کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں
لاہور،لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چئیرمین اور دیگر رہنماؤں شاہ محمود قریشی، چوہدری پرویز الہی، حماد اظہر ، ضم جاوید سمیت دیگر کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواستیں خارج کر دیں ۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں جسٹس شاہد بلال حسن اور جسٹس جواد حسن پر مشتمل تین رکنی بنچ نےکاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواستوں پر محفوظ کئے گئے فیصلے سنائے. لاہور ہائیکورٹ نے بانی پی پی ٹی آئی کی این اے 122 لاہور این اے 89 میانوالی سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواستیں خارج کر دی، ریٹرننگ افسر حلقہ این اے 122 لاہور نے تجویز و تائید کندہ دوسرے حلقے کے ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے ، ریٹرنگ افسر این اے 89 میانوالی نے بانی پی ٹی آئی کے سزا یافتہ ہونے پر کاغذات نامزدگی مسترد کئے تھے۔
لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے چودھری پرویز الہی کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف بھی درخواستیں خارج کر دی گئی، ریٹرننگ افسران کا چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا گیا ہے ، پرویز الٰہی نے گجرات اور منڈی بہاوالدین سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کےخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔ عدالت نے سابق وزیر فواد چودھری اور ان کی اہلیہ حبا فواد کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر درخواستیں خارج کردیں۔اس کے علاوہ دوسری جانب پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر کی حلقہ این اے 120 سے کاغذات مسترد ہونے کیخلاف درخواست خارج کر دی گئی ہے ، عدالت نے حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما عمار یاسر ان کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف درخواست خارج کر دی، عدالت نے ریٹرننگ افسر کا عمار یاسر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔ اس کے علاوہ لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست پر بھی فیصلہ جاری کر دیا، عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف درخواست خارج کر دی. عدالت نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف خلیل احمد،سلیم عباس خان ،اعجاز احمد ،سردار فیض الحسن ،،امیر سکندر، شوکت علی، زاہد اقبال ، صابر گلزار ، عبدالرحمن خان، تجمل ، اسفند یار علی ، طارق محمود ، نصیر احمد ، جمال ناصر چیمہ، بنیامین ساجد، حسن یوسف جی کی بھی درخواستیں خارج کردیں، اس کے علاوہ محمد سرور ،ولید احمد، محمد آصف ، ارسلان سرور، طاہر اقبال، بشیر احمد ،عمر منشا ، محمد آصف ،سید فہیم حسن شوکت ، باقر علی خان ، احمد نواز ، ایم امیر خان، شوکت علی بھٹی کی درخواستیں بھی خارج کردی گئیں،عدالت نے ملک احمد عثمان نواز، حافظ عمار یاسر، آصف حیات، محمد رضوان ، لیاقت علی کی درخواستیں بھی خارج کردی گئیں۔لاہور ہائیکورٹ کے تین رکنی بنچ نے تیمور حسن خاب، سعید یوسف ،محمد پرویز، علی عمران ، گل محمد شاہ ،محمد نوید قریشی ،محمود احمد ، ذیشان شوکت ،فیصل علی کی درخواستیں منظور کرلیں. ان درخواستوں میں ریٹرنگ افسروں اور ہائیکورٹ کے اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کو چیلنج کیا گیا تھا. درخواستوں میں اپیلٹ ٹریبونلز کے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے اور درخواست گزار امیدواروں کو انتخاب لڑنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی تھی۔