Breaking News
Home / City News / دہشت گردی کا خدشہ، لاہور ریلوے اسٹیشن بند، ,پولیس کا سرچ آپریشن

دہشت گردی کا خدشہ، لاہور ریلوے اسٹیشن بند، ,پولیس کا سرچ آپریشن

rsلاہور کے مختلف علاقوں میں رات گئے پولیس نے سرچ آپر یشن کر کے سات مشتبہ افراد کو حراست میں لے لیا جبکہ لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کر کے بھاری نفری تعینات کر دی گئی۔

لاہور: دہشت گردی کے خدشے کے باعث رات گئے لاہور ریلوے اسٹیشن کو بند کر دیا گیا۔ ریلوے اسٹیشن کی تمام بتیاں بجھا دی گئیں جبکہ پارکنگ بھی خالی کرا لی گئی۔ ریلوے اسٹیشن کے داخلی راستوں پر پولیس کی بھاری نفری تعینات رہی جبکہ اس دوران مسافروں کو اسٹیشن کے اندر نہیں آنے دیا گیا۔ دوسری جانب شہر کی چار ڈویژنز میں پولیس نے سرچ آپر یشن کیا۔ شاہدرہ، جوہر ٹاون، رائے ونڈ، بادمی باغ اور نولکھا کے علاقے میں پولیس نے مشتبہ افراد کی چیکنگ کی جبکہ ریسٹ ہاؤسز، ہوٹلز، پارکس اور بس اڈوں کی بھی چھان بین کی گئی۔ رائے ونڈ تبلیغی مرکز، بادامی باغ، بلال گنج، شاہدرہ، چونگی امرسدھو اور دیگر علاقوں میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا۔ ادھر علامہ اقبال ٹاوُن ڈویژن میں پولیس نے 7 مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا۔ پولیس نے پنجاب یونیورسٹی نیو کیمپس کے آس پاس کے علاقوں میں فلیگ مارچ کیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *