پنجاب کی 18 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، مریم اورنگ زیب سینیئر وزیر
گورنر ہاؤس لاہور میں حلف برداری کی تقریب منعقد ہوئی جہاں گورنر پنجاب بلیغ الرحمٰن نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا، تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز بھی موجود تھیں۔حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عاشق حسین کرمانی، کاظم پیرزادہ، رانا سکندر حیات شامل تھے۔اسی طرح خواجہ عمران نذیر، خواجہ سلمان رفیق، بلال اکبر خان، صہیب احمد ملک، رمیش سنگھ آڑوڑہ، خلیل طاہر، عظمیٰ بخاری، فیصل ایوب اور چوہدری شافع حسین نے بھی حلف اٹھایا۔حلف اٹھانے والے دیر ارکان میں سردار شیر علی گورچانی، سہیل شوکت بٹ، ذیشان رفیق، اور مجتبیٰ شجاع الرحمٰن شامل ہیں۔بعد ازاں پنجاب کے وزرا کا سرکاری طور پر محکموں کا اعلان کر دیا گیا، جس کے مطابق مریم اورنگزیب سینئر وزیر ہوں گی، انہیں پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ، جنگلات اور ماحولیات کے محکمے دیے گئے ہیں۔کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی ذمہ داری سونپی گئی ہے، عظمیٰ بخاری کو اطلاعات و نشریات، رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، خواجہ عمران نذیر کو پرائمری ہیلتھ، خواجہ سلمان رفیق کو اسپیشلایزڈ ہیلتھ اور عاشق حسین شاہ کو زراعت کا محکمہ دیا گیا ہے۔اسی طرح خلیل طاہر سندھو کو انسانی حقوق، رامیش سنگھ اروڑہ کو اقلیتی امور، فیصل کھوکھر کو کھیل، ذیشان رفیق کو بلدیات، صہیب بھرت کو مواصلات، چوہدری شافع حسین کو تجارت و صنعت، شیر علی گورچانی کو مائنز اینڈ منرلز، مجتبیٰ شجاع کو محکمہ خزانہ اور سہیل شوکت کو سوشل ویلفیئر کا محکمہ دیا گیا ہے۔
صوبائی کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ سمیت اہل لوگوں کو شامل کیا گیا ہے، مریم نوازبعد ازں گورنر ہاؤس میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں مریم نواز نے کہا کہ کابینہ میں اہل لوگوں کو شامل کیا ہے جن سے بہت توقعات ہیں، کابینہ میں فارن کوالیفائیڈ اور کچھ تجربہ کار لوگ شامل کیے ہیں۔