Breaking News
Home / City News / جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان ہائڈل برگ سٹی جرمنی کے ممبر وسیم بٹ کی مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید سے ملاقات

جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان ہائڈل برگ سٹی جرمنی کے ممبر وسیم بٹ کی مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید سے ملاقات

1

جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان ہائڈل برگ سٹی جرمنی کے ممبر وسیم بٹ کی مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید سے ملاقات
2 جرمنی سے ہیڈ آف کلچرل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اندریہ ایڈل کی سربراہی میں اعلی سطحی سرکاری وفد فروری میں پاکستان آئے گا، وسیم بٹ
لاہور (واقع نگار) جرمن نژاد پاکستانی سیاستدان ہائڈل برگ سٹی کے ممبر وسیم بٹ جو ان دنوں پاکستان کے دورے پر ہیں نے آج مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید سے ملاقات کی، ملاقات میں یونیسکو سٹی آف لٹرئچر کی ممبر شپ ،جرمنی اور پاکستان میں دانشوروں اور میڈیا کے 3وفود کے تبادلوں کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا، وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ ”یونیسکو سٹی آف لٹرئچر“ کی ممبر شپ سے پاکستان دنیا بھر کے 4ممالک کی فن و ثقافت کے ساتھ تعلیم اور علم کی ترویج و اشاعت سے جڑ جائے گا جس کے بعد وفود کے تبادلے ہو سکیں گے جس سے دانشوروں،آ رٹ ،میڈیا اور ساست سے سرکردہ ؛لوگوں سے ملاقاتوں میں تبادلہ خیال ہو سکے گا جس سے پاکستان کا امیج دنیا بھر میں اجاگر ہو گا۔ وسیم بٹ نے میئر لاہور کو بتایا کہ وہ جرمنی سے سیاستدانوں ، ہائی آفیشیل۔ 5ریشرچر اور میڈیا کے وفود پاکستان لا سکتے ہیں، اور پاکستان سے بھی وفود کا تبادلہ کیا جائے گا اس کا مقصد پاکستان کا سوفٹ امیج دنیا میں اجاگر کرنا ہے ۔ جبکہ مئیر لاہور کرنل ر مبشر جاوید نے وسیم بٹ سے بات کرتے ہوئے ان کی اس کاوش اوقر پاکستان سے والہانہ محبت اور خواہش کو سراہتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا اور بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ لاہور کایونیسکو سٹی آف لٹرئیچر کا ممبر بننا ایک اعزاز کی بات ہو گی اس ضمن میں ہم ہر طرح کی مدد کرنے کے لئے تیار ہیں اور جرمنی سے آ نے والے تمام وفود کو خوش آمدید کہیں گے مئیر لاہور نے یقین دلایا کہ حکومت معزز ممبر وسیم بٹ کو ان تمام معاملات میں معاونت فراہم کرے گی، جبکہ وسیم بٹ نے بتایا کہ وہ فروری کے آخر میں جرمن سے ایک سرکاری وفد لیکر پاکستان آئیں گے، ہیڈ آف کلچرل ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اندریہ ایڈل ان کے ساتھ اس وفد میں شامل ہونگی، مئیر لاہور سے ملاقات میں سئینر صحافی ضمیر آفاقی اور کوتھم سے ظہیر احمد شامل تھے ۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *