Breaking News
Home / Overseas Pakistanis / مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام بھارت کے غیر قانونی اور غاصبانہ تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی ,وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حق خود ارادیت کی جنگ میں حمایت جاری رکھے گا ۔یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری عوام کے ساتھ یک جہتی کے لیے ویبینار سے خطاب کررہے تھے جس کا اہتمام پاکستانی سفارت خانہ برلن جرمنی نے کیا تھا۔ویبینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ حکومت پاکستان کشمیری عوام کی حمایت کے لیے متفقہ قرارداد منظور کرچکی ہے جس میں ہندو توا حکومت کے انتہا پسندانہ عزائم پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کشمیری عوام غیر قانونی بھارتی تسلط کے خلاف لازوال قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پانچ اگست دو ہزار انیس کو بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی یکطرفہ کاروائیاں کیں جن کا مقصد کشمیری عوام کعبے اختیار کرنا،حق رائے دہی سے محروم کرنا اور اپنی ہی سرزمین سے بےدخل کرنا ہے ۔ حنا ملک پریس قونصلر پاکستانی سفارت خانہ برلن کی جانب سے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق ویبینار سے پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ ،دیگر ممتاز کشمیری راہنماؤں نے بھی اظہار خیال کیا جن میں محترمہ شمیم شال، محترمہ مشعال ملک، الطاف حسین وانی اور علی رضا شامل ہیں ۔ مقررین نے مطالبہ کیا کہ وہ بھارت کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور پانچ اگست دو ہزار انیس سے کیے گئے یکطرفہ اور غیر قانونی قبضہ کو فی الفور ختم کرانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالے

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *