Breaking News
Home / Overseas Pakistanis / پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

پاکستانی نژاد جرمن وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر پارلیمنٹ منتخب ہوگئے

,منور علی شاہد(بیورو چیف جرمنی) جرمنی میں 9 جون کو منعقد ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں پاکستان نژاد وسیم بٹ مسلسل تیسری مرتبہ سٹی ممبر اسمبلی ہائیڈل برگ منتخب ہو گئے ۔انہوں نے اس انتخابات میں 14768 چودہ ہزار سات سو اڑسٹھ ووٹ حاصل کئے ۔ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے نواحی علاقہ چونڈہ سے تعلق رکھنے والے وسیم بٹ نے پہلی بار 2009 میں ان انتخابات میں حصہ لیا تھا اور کامیابی حاصل کی تھی ۔اس کے بعد ہر پانچ سال بعد منعقد ہونے والے انتخابات میں حصہ لیتے ہیں اور اب تک کامیاب ہوئے ہیں ۔2009 سے قبل وسیم بٹ ہائیڈل برگ کی امیگریشن کونسل کے وائس چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات سر انجام دیتے رہے ۔اس کے علاوہ یہ پہلے پاکستانی ہیں جو جرمن شہر کالسروءے کی ہائی کورٹ میں اعزازی جج کے فرائض بھی سر انجام دے رہے ہیں ۔ پائیدار ترقی، سماجی انصاف اور شفاف سیاست کے عزم کے ساتھ وسیم بٹ اپنے شہر میں بھرپور طریقہ سے عوامی خدمت میں پیش پیش ہیں اور عوام نے بھی ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان پر تیسری بار اعتماد کرتے ہوئے انہیں کامیاب کیا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *