Breaking News
Home / City News / ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا, وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا, وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب

ملک کو معاشی مشکلات سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا، برادر ممالک اور سرمایہ کاروں کا معاشی پالیسیوں پر اعتماد ، بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے،
 وزیرِ اعظم کا مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب
اسلام آباد۔12جون:وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی طرف گامزن کیا اور اپنی سیاست کو قربان کرکے معیشت کو بچایا، پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے، برادر ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں مسلم لیگ (ن )کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اجلاس میں وزیرِ اعظم نے پارلیمانی پارٹی کو بجٹ کے حوالے سے اعتماد میں لیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ملک کو معاشی مشکلات کے منجھدار سے نکال کر استحکام کی سمت میں لائے، تاریخ گواہ ہے کہ ہم نے اپنی سیاست کو قربان کرکے پاکستان کی معیشت کو بچایا، اللہ رب العزت کی مدد اور میاں محمد نواز شریف کی قیادت میں ہم نے اس ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا اور اس ملک کو دیوالیہ کرنے کے خواب دیکھنے والوں کی سازشیں دھری کی دھری رہ گئیں۔ انہوں نے کہا کہ سازشی ٹولے نے اس ملک کی سلامتی کو خطرے میں ڈالا، اس ملک کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والوں کی بے حرمتی کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ برس ہا برس سے عملی سیاست میں ہیں مگر ایسی انتشار سے بھرپور سیاست پاکستان کی تاریخ میں پہلی مرتبہ دیکھی۔ وزیراعظم نے کہا کہ اللہ رب العزت نے مجھے دوسری مرتبہ خادم پاکستان کی ذمہ داری دی تو قوم کی مشکلات کے ازالے کا عہد کیا، مجھے امید ہے کہ میری کوششیں اور محنت آپ سب اور عوام کی امیدوں پر پوری اتر رہی ہوں گی۔ وزیراعظم نے کہا کہ برادر ممالک اور سرمایہ کاروں کا حکومت کی معاشی پالیسیوں پر اعتماد اور ملک میں بڑھتی ہوئی غیر ملکی سرمایہ کاری حکومتی ٹیم کی محنت کا ثمر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجٹ میں جس قدر ہو سکا، عام آدمی کو ریلیف دیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ اس ملک کے مزدور، کسان اور تنخواہ دار طبقے کے ریلیف کیلئے اقدامات کریں گے۔ وزیراعظم نے اتحادی جماعتوں اور پارلیمانی پارٹی کے ارکان کی طرف سے اعتماد کے اظہار پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی عام آدمی اور ملک کے مفاد میں بھرپور حمایت پر ان کے تہہ دل سے شکرگزار ہیں۔ وزیراعظم نے پارلیمانی پارٹی کے اراکین کو تاکید کہ وہ بجٹ اجلاس میں بھرپور حصہ لیں اور اپنی تجاویز پیش کریں، بجٹ کے حولے سے جھوٹ اور پروپیگنڈے کا موثر اور مدلل جواب دیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے معاشی استحکام کیلئے ہمیں شب و روز محنت کرنا ہے، قوم کو بنیادی صحت، اعلی تعلیم اور ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ملک کی باصلاحیت افرادی قوت کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے، نوجوانوں کی آئی ٹی کے شعبے میں تعلیم و تربیت یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو با اختیار اور انہیں با عزت روزگار کی فراہمی کیلئے محنت کرنا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ وہ دنیا بھر میں جہاں بھی گئے قرض کی بجائے سرمایہ کاری کی بات کی لیکن سرمایہ کاری وہیں آتی ہے جہاں امن اور سیاسی استحکام ہو۔ وزیراعظم نے کہا کہ با وقار قومیں محنت، لگن اور حوصلے سے اپنی تقدیریں بدلتی ہیں، چین اور باقی ترقی یافتہ ممالک سے سیکھتے ہوئے ہمیں پاکستان کے معروضی حالات کے تناظر میں اپنا تابناک مستقبل خود بنانا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہماری ٹیم کی کوششوں کی بدولت مہنگائی میں خاطر خواہ کمی ہوئی، ڈالر کے مقابلے روپیہ مستحکم ہوا، سٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان ہے، اللہ کے فضل وکرم سے حکومتی معاشی ٹیم کی محنت کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں۔ اجلاس میں وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے ارکان کو بجٹ پر تفصیلی بریفنگ دی۔ اجلاس میں ارکان نے وزیراعظم کی قیادت میں حکومت کی معاشی ٹیم کی جانب سے تیار کردہ بجٹ پر
مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔ اجلاس میں وفاقی وزرا اور مسلم لیگ (ن )سے تعلق رکھنے والے ارکانِ پارلیمنٹ نے شرکت کی

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *