Breaking News
Home / City News / صوبائی محتسب پنجاب کے آفس میں 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ایک تقریب

صوبائی محتسب پنجاب کے آفس میں 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ایک تقریب

صوبائی محتسب پنجاب کے آفس میں 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ایک تقریب
جس میں فیئرگروپ کے دانشور، ماہر تعلیم، اینکرپرسنز، کالم نگار اور تجزیہ کاروں نے شرکت کی

محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے سالانہ رپورٹ کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور محکمہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ ایجوکیشن سے متعلق شکایات کے ازالے سے متعلق اعداد و شمارپیش کئے

لاہور(سٹاف رپورٹر) محتسب پنجاب کے آفس میں 2023 کی سالانہ کارکردگی رپورٹ کے حوالے سے ایک تقریب ہوئی جس میں میڈیا ایڈوائزر باسط خان نے رپورٹ کے ابتدائے پر بات کی اور فیئرگروپ کے دانشور، ماہر تعلیم، اینکرپرسنز، کالم نگاروں اور تجزیہ کاروں کا تعارف کرایا۔ محتسب پنجاب میجر (ر)اعظم سلیمان خان نے سالانہ رپورٹ کا تقابلی جائزہ پیش کیا اور محکمہ پولیس، لوکل گورنمنٹ اورمحکمہ ایجوکیشن سے متعلق شکایات کے ازالے سے متعلق اعداد و شمارپیش کئے۔ عوامی شکایات پر موثرکارروائی کے نتیجے میں شکایت کنندگان اور حکومت کو مجموعی طور پر 22.504 بلین روپے کا ریلیف ملاجس میں سے 15.834 بلین روپے مالیت کی 26229کنال سرکاری اور نجی اراضی کو واگزار کروایا گیا۔ جبکہ شکایت کنندگان کو حاصل ہونے والے مالی ریلیف کی کل مالیت 6.669 بلین روپے ہے۔محتسب پنجاب نے بتایا کہ 2023 میں موصولہ اور نمٹائی جانے والی شکایات کی تعداد گزشتہ کسی بھی سال کی شکایات کی تعداد سے زیادہ ہے جو دفتر محتسب پنجاب پر عوام کے بڑھتے اعتماد کا ثبوت ہے، 2023 میں پولیس کے خلاف 7212، لوکل گورنمنٹ 5980، ریونیو 5678، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر 2531، سکول ایجوکیشن1961 اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے خلاف 1563 شکایات موصول ہوئیں۔دریں اثنا محتسب آفس کے حکم پر 2023 میں 119 سائلین کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت)رولز مجریہ 1974 کے قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئی ہیں۔ محتسب پنجاب میجر(ر) اعظم سلیمان خان نے اربوں روپے کی سرکاری اراضی واگزارکرانے کی تفصیل سے بھی آگاہ کیا۔ انھوں نے بتایا کہ انکے دور میں عوام آگاہی مہم کے نتیجے میں موصولہ شکایات میں ریکارڈ اضافہ ہوااور ان شکایات کا ازالہ 45 سے 60 دن میں کیا گیا۔ ان شکایات کو نمٹانے کی شرح 100 فیصد رہی جبکہ شکایات پر عملدر آمد 95 فیصدتک رہا جوکہ مثالی اقدام ہے۔ اس موقع پر شرکائنے دفتر محتسب پنجاب کی اعلی کارکردگی کو سراہا۔
محتسب پنجاب نے کہاکہ سال 2022 میں محکمہ ہائے مال کے خلاف 5584، پولیس 4324،لوکل گورنمنٹ 3681، سکول ایجوکیشن 1791، ہاؤسنگ، اربن ڈویلپمنٹ وپبلک ہیلتھ انجینئرنگ 1690، پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر 1461، ہائر ایجوکیشن 983، کمیونیکیشن اینڈ ورکس 959، اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب 946 اور انہار کے خلاف 821 شکایات موصول ہوئیں۔
دریں اثناء محتسب آفس کے حکم پر 2022 میں 150 سائلین کو پنجاب سول سرونٹس (تقرری و شرائط ملازمت) رولز مجریہ 1974ء کے قاعدہ 17 اے کے تحت سرکاری محکموں میں ملازمتیں فراہم کی گئیں۔بچوں سے متعلقہ جرائم سے نمٹنے کیلئے دفتر محتسب پنجاب میں چیف صوبائی کمشنر برائے اطفال کے سیل نے 2022 میں 246 شکایات کو حل کیا۔اس کے علاوہ محکمہ داخلہ پنجاب نے محتسب آفس کی مداخلت پر صوبہ بھر میں 10 لاکھ 44 ہزار 62 اسلحہ لائسنسوں کی تصدیق کا عمل بھی مکمل کیا ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *