پاکستان جرمن پریس کلب برلن کی صدر کی جانب سے پاکستان کی سفیر کے اعزاز میں افطار ڈنر
ڈنر میں پاکستان کی سفیر کے عل سفارتخانہ برلن میں تعینات ہیڈ آف بانسری ماجد خان لودھی ،پریس قونصلر محترمہ حنا ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی
منور علی شاہد (بیورو چیف جرمنی)پاکستان جرمن پریس کلب برلن کے صدر و پاکبان انٹرنیشنل نیوز کے چیف ایگزیکٹو ظہورِ احمد کی طرف سے جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ کے اعزاز میں افطار ڈنر کا اہتمام مقامی ہوٹل میں کیاگیا۔افطار ڈنر میں پاکستان کی سفیر کے عل سفارتخانہ برلن میں تعینات ہیڈ آف بانسری ماجد خان لودھی ،پریس قونصلر محترمہ حنا ملک اور دیگر افسران نے شرکت کی ۔پاکستانی سفیر کی آمد پر ظہور احمد نے مہمان کو گلدستہ پیش کیا اور مہمانوں کو خوش آمدید کہا ۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ظہورِ احمد نے کہا کہ پریس کلب کی یہ روایت رہی ہے کہ پاکستان کے سفیر کے اعزاز میں استقبالیہ دیا جاتا ہے تاکہ تعارف ہوسکے۔اس بار پاکستان کے سیاسی حالات اور انتخابات کی وجہ سے اس روایت کے انعقاد میں کچھ تاخیر ہوئی ہے ۔تاہم جرمن پریس کلب جلد ہی بڑے پیمانے پر عشائیہ کا اہتمام کیاجائے گا جس میں پاکستانی کمیونٹی شرکت کرے گی ۔محترمہ ثقلین سیدہ سفیر پاکستان نے صدر جرمن پریس کلب برلن و دیگر صحافیوں کا بہترین استقبال کرنے اور افطار ڈنر کے اہتمام کرنے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ بیرون ملک میں پاکستانی صحافی اور پریس کلب ملک و قوم کے نمائندے ہوتے ہیں اور عوام اور اداروں کے درمیان پل کا کردار ادا کرتے ہیں ۔ہیڈ آف چانسلری ماجد خان لودھی نے ظہور احمد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کی صحافتی خدمات کو سراہا اور کہا کہ یہ کمیونٹی کے لئے بھاگ دوڑ کرتے رہتے ہیں ۔اس موقع پر پاکستان جرمن پریس کلب کے جنرل سیکرٹری مطیع اللہ نے کلب کے اغراض ومقاصد سے مہمانوں کو آگاہ کیا اور دیگر ممبرز سے تعارف کرایا۔کلب کے سنیئر صحافی عرفان آفتاب نے میونخ سیکورٹی کانفرنس اور پاکستان کی سیاسی صورتحال پر اپنا نقظہ نظر بیان کیا۔اسی طرح فنانس سیکرٹری محترمہ مہوش ظفر نے مہمانوں کو ویلکم کہا۔ اختتام پر ظہور احمد نے سفیر پاکستان کے سامنے تجویز رکھی کہ سفارت خانہ کے سٹاف میں کمیونٹی قونصلر کی تعیناتی پر سنجیدگی سے غور کیا جائے تاکہ پاکستانی کمیونٹی کے دیرینہ مسائل تیزی سے اور بروقت حل ہوسکیں ۔انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان جرمن پریس کلب، کمیونٹی کو درپیش مسائل کی نشاندھی کرتا رہے گا