پیپلز پارٹی جرمنی کی جانب سے”اظہار تشکر” تقریب و افطار ڈنر کا اہتمام۔
منور علی شاہد بیورو چیف جرمنی ,اکستان پیپلز پارٹی جرمنی نے فرینکفرٹ کے نواحی علاقے میں ایک تقریب اظہار تشکر و ڈنر افطار کا اہتمام کیا جس میں جرمنی کے دور و نزدیک شہروں سے جیالوں اور پارٹی کے عہدیداروں، شہروں کے صدور کے علاوہ پاکستانی صحافیوں، سماجی مذہبی تنظیموں کے نمائندوں اور پاکستانی نوجوان طلباء نے شرکت کی۔ پاکستان پیپلز پارٹی جرمنی کے صدر زاہد عباس شاہ کی زیر صدارت منعقد ہونے والی اس تقریب و افطار ڈنر میں پاکستان کے سپریم کورٹ کی طرف سے شہید ذوالفقار علی بھٹو کی چار دہائی پرانے کیس میں بریت پر، آصف علی زرداری کے دوسری بار صدر پاکستان منتخب ہونے اور بی بی آصفہ بھٹو کے بطور خاتون اول تقرری پر اظہار تشکر کیا گیا ۔مقررین نے اپنی اپنی تقاریر میں پیپلز پارٹی کی ماضی کی فقید المثال جمہوری جہدوجہد اور قربانیوں کا ذکر اور پاکستان میں پارٹی قیادت کے ساتھ اپنی وفاداری کے عزم کا اعادہ کیا۔ اسی طرح ماضی و حال میں عدلیہ کے کردار پر بھی اظہار خیال کیا گیا۔ تقریب میں شامل ہونے والی تنظیموں میں پی او ایف جرمنی، کشمیر کمیونٹی شامل تھیں ۔ تقریب میں اظہار خیال کرنے والوں میں راشد نسیم، چوہدری رحمت اللہ، چوہدری یونس، نسیم چیمہ، کفایت حسین سلہریا ، پی او ایف یورپ کے صدر اعجاز پیارا اور سید علی رضوی شامل تھے۔ تقریب کے اختتام پر پیپلز پارٹی کے مرکزی صدر سید زاہد عباس شاہ نے پیپلز پارٹی کی طویل جدو جہد کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور پارٹی قیادت و کارکنوں کی قربانیوں کو یاد کیا۔انہوں نے دور دراز کے شہروں سے آنے والے عہدیداروں و کارکنوں اور دیگر مہمانوں کو خوش آمدید کہتے ہوئے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔پیپلز پارٹی جرمنی کے مرکزی جنرل سیکریٹری فاروق چوہدری نے نظامت کے فرائض خوش اسلوبی سے سر انجام دیے ۔