Breaking News
Home / City News / تحریکِ قومی سلامتی مسالک ، لسانیت ، اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر قوم کو یکجا کرے گی،چیٸرمین تحریکِ قومی سلامتی محمد رضوان منیر

تحریکِ قومی سلامتی مسالک ، لسانیت ، اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر قوم کو یکجا کرے گی،چیٸرمین تحریکِ قومی سلامتی محمد رضوان منیر

تحریکِ قومی سلامتی مسالک ، لسانیت ، اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر قوم کو یکجا کرے گی،چیٸرمین تحریکِ قومی سلامتی محمد رضوان منیر

لاہور ( سٹاف رپورٹر ) تحریکِ قومی سلامتی آٸندہ جنرل الیکشن میں پورے ملک سے قومی و صوباٸی اسمبلیوں کے لئے مرد و خواتین امیدواران سیاسی میدان میں اتارے گی اور صرف نٸے اور قابل لوگوں کو ہی پارٹی ٹکٹ دٸیے جاٸیں گے چیٸرمین تحریکِ قومی سلامتی محمد رضوان منیر نے لاہور پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوۓ مزید کہا کہ ملکِ عظیم پاکستان کے وجود میں آنے کے بعد سے اب تک نااہل سیاست دانوں کی اکثریت قومی سیاست پر غالب رہی ہے جس کی وجہ سے قیامِ پاکستان کو 76 سال سے زیادہ عرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی پاکستان شدید معاشی بحرانوں کا شکار ہے اور نااہل سیاست دانوں کی وجہ سے ہی قوم بیرونی و اندرونی قرضوں میں جکڑی ہوٸی ہےملک کا ہر شہری مہنگاٸی ، بیروزگاری ، کاروبار کے محدود مواقع ، کرپشن اور بدامنی جیسے مساٸل سے دوچار ہے ملکِ عظیم پاکستان کو اب ایسے مخلص و اہل سیاست دانوں کی اشد ضرورت ہے جو ملک کو حقیقی معنوں میں ترقی یافتہ ۔ پر امن اور پوری دنیا میں باوقار بنا سکیں تحریکِ قومی سلامتی مسالک ، لسانیت ، اور فرقہ واریت سے بالاتر ہو کر قوم کو یکجا کرے گی اور قوم کو ترجیہی بنیادوں پر تمام بنیادی سہولیات مہیا کی جاٸیں گیسرکاری اداروں میں کرپشن ملک کی جڑیں کھوکھلی کر چکی ہے اس لیے کرپشن کی روک تھام کے لیے بلاتفریق قانونی کارواٸیاں کی جاٸیں گی اور ملک میں کرپشن کو جڑ سے ختم کیا جاۓ گاسرکاری سرپرستی میں کارخانے لگاۓ جاٸیں گے تاکہ قوم کو باعزت روزگار کے وسیع مواقع میسر ہو سکیں اور ملک کے نوجوانوں کو باوقار روزگار مل سکےتعلیمی نظام میں اصلاحات کر کے پورے ملک میں جدید تعلیمی و تربیتی نظام کا قیام عمل میں لایا جاۓ گا۔ تحریکِ قومی سلامتی کے منشور کے مطابق کسی ایسے شخص کو پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جاۓ گا جو پہلے کسی بھی پارٹی کے ٹکٹ سے یا آزاد حیثیت میں الیکشن جیت چکا ہوخواتین کو ملک و قوم کی فلاح و بہبود کے ہر شبعے میں مردوں کے برابر حقوق دٸیے جاٸیں گےملکی وساٸل کو بروۓ کار لاتے ہوۓ ملک کے تمام قرضوں کو ادا کیا جاۓ گا،تحریکِ قومی سلامتی کے جیتے والے تمام ایم این اے اور ایم پی ایز رضاکارانہ طور پر حکومت سے کسی قسم کی تنخواہ و دیگر مراعات نہیں لیں گے میڈیا کو مکمل آزادی اظہار دیا جاۓ گا کیونکہ میڈیا ہی تنقید براۓ اصلاح سے ملکی مساٸل کو اجاگر کرتا ہےملک میں باہم محبت و رواداری کا ماحول پیدا کیا جاۓ گاپاک آرمی ملک کی سلامتی کا قابلِ فخر ادارہ ہے ۔ پاک فوج کے خلاف چند ناعاقبت اندیش گروہوں کی طرف شروع کیا جانے والا انتشار انتہاٸی غلط اور قومی سلامتی کے خلاف ہے ۔ ایسے تمام شرپسند عناصر کے خلاف بھرپور قانونی کارواٸی ہونی چاہیے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *