Breaking News
Home / Pakistan / پاکستان سے ہنر مند افراد کی جرمنی آمد دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا راستہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان سے ہنر مند افراد کی جرمنی آمد دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا راستہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ

پاکستان سے ہنر مند افراد کی جرمنی آمد دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا راستہ ہے: سفیر ثقلین سیدہ

منور علی شاہد بیورو چیف (جرمنی)جرمن فیڈرل ایمپلائمنٹ ایجنسی کے ایک وفد نے برلن میں پاکستانی سفارت خانے کا دورہ کیا اور پاکستان کی سفیر ثقلین سیدہ سے ملاقات کی ۔جرمن وفد کی قیادت ادارے کے بین الاقوامی تعلقات کے منیجنگ ڈائریکٹر سٹیفن زوٹونگ نے کی۔ اس ملاقات میں ہنر مند افراد کی جرمنی آمد سمیت دیگر متعلقہ اہم امور پر گفتگو ہوئی ۔جرمن وفد کے دورے کا ایک مقصد دوسرے کیلنڈر سال کےلئے لیٹر آف انٹینٹ (LoI) کی تجدید کرنا بھی تھا جس پر دونوں ممالک کے درمیان گزشتہ سال دستخط ہوئے تھے ۔ وفد کے سربراہ نے دوران ملاقات سفیر پاکستان کو جرمن حکومت کی طرف سے حال ہی میں منظور کیے گئے نئے امیگریشن قانون کے تناظر میں جرمن حکومت کی ہنر مند افراد سے متعلق جرمنی کی پالیسی سے بھی آگاہ کیا ۔اس موقع پر سفیر پاکستان نے تجویز پیش کی کہ جرمن جاب مارکیٹ کے تقاضوں کے مطابق پاکستان سے تربیت یافتہ/ ہنر مند افراد کو متحرک کرنے کے لیے دونوں ممالک کے درمیان اہم متعلقہ اداروں کو شامل کرنے کے لیے ایک مربوط طریق کار وضع کیا جائے جس سے دونوں

ممالک مستفید ہوسکیں

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *