سپریم کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا نشان واپس نا کرنے کے مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا ہے۔
ڈان نیوز کےمطابق 38 صفحات پر مشتمل فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا، اس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے انٹرا پارٹی انتخابات کے حوالے سے اپنے ہی ارکان کو لاعلم رکھا۔فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے پی ٹی آئی کو متعدد اظہار وجود نوٹس جاری کیے، الیکشن کمیشن کے اظہار وجود نوٹسز کے باوجود پی ٹی آئی نے انٹرا پارٹی انتخابات نہیں کروائے لہذا قانون کے مطابق پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہیں دیا جاسکتا ہے۔مزید بتایا گیا کہ الیکشن کمیشن سیاسی جماعت سے انتخابی نشان لے سکتا ہے، انٹرا پارٹی انتخابات نہ کرانے پر انتخابی نشان واپس لیا جاسکتا
یاد رہے کہ 14 جنوری کو سپریم کورٹ نے تحریک انصاف کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے الیکشن کمیشن کا فیصلہ درست اور پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا، جس کے بعد پی ٹی آئی ’بلے‘ کے انتخابی نشان سے محروم ہوگئی تھی۔
Tags پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان نہیں دیا جاسکتا ،سپریم کورٹ کا تفصیلی فیصلہ
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …