سفیر پاکستان ثقلین سیدہ کی جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن برائیر سے ملاقات،دو طرفہ امور اور پاک جرمن عسکری تعلقات پر گفتگو
منور علی شاہد( بیورو چیف ) جرمنی میں تعینات پاکستانی سفیر محترمہ ثقلین سیدہ نے جرمن چیف آف ڈیفنس جنرل کارسٹن برائیر سےان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ امور اور پاک جرمن عسکری تعلقات پر تفصیل کے ساتھ گفتگو کی گئی ۔ملاقات میں پاکستانی سفیر کی جانب سے پاک جرمن تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اعادہ کیاگیا اور دونوں ممالک کے درینہ تعلقات کا ذکر کیا۔محترمہ سفیر پاکستان نے علاقائی امن اور استحکام کےلئے پاکستان کی جانب سے کیے گئے اقدامات سے بھی جرمن چیف کو آگاہ کیا اور دونوں ممالک کی عسکری قیادت کے مابین متواتر روابط کے تسلسل کا بھی اعادہ کیا۔ پاکستانی سفارت خانے کے پریس سیکشن کی طرف سے موصولہ پریس نوٹ کے مطابق جرمن چیف آف ڈیفنس نے پاک فوج کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور افغانستان سے غیر ملکیوں کے انخلاء کےلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تعریف کی۔