Breaking News
Home / City News / ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔

ملک بھر میں الیکشن 2024 کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام شروع ہوگیا ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق بیلٹ پیپرز کی چھپائی کاکام گزشتہ روز سے شروع ہوچکا ہے۔
خیال رہے کہ الیکشن کمیشن پاکستان نے صوبائی الیکشن کمشنر، ڈی آر اوز اور آر اوز کو ہدایت کی ہےکہ انتخابی نشان کی تبدیلی سےاجتناب کریں، اگر انتخابی نشان کی تبدیلی لازم ہو تو پہلے کمیشن سے اجازت لیں۔الیکشن کمیشن کے مطابق بیلٹ پیپرزکی چھپائی شروع ہوچکی ہے، انتخابی نشان کی تبدیلی شاید ممکن نہ ہوسکے۔
دوسری جانب ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے باعث متعلقہ حلقوں میں الیکشن ملتوی ہونےکا خدشہ ہے۔اسلام آباد میں آج ہائی کورٹس کی جانب سے انتخابی نشان تبدیل ہونے کے معاملے پر چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ زیرصدارت الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا، اجلاس میں انتخابی نشان تبدیل کرنے کے معاملے پر ہائی کورٹس کے فیصلوں کا جائزہ لیا گیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *