یورپین یونین کا معتبر سخاروف ایوارڈ 2023کرد خاتون مہسا امینی کو دینے کا اعلان
منور علی شاہد( بیورو چیف یورپ) یورپین یونین کا انسانی حقوق کے لئے سب سے بڑا ایوارڈ سخاروف بعد از مرگ جینا مہسا امینی کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔یہ انعام ہر سال یورپی پارلیمنٹ کی طرف سے دیا جاتا ہے۔ اس سال کے لئےایوارڈ کا اعلان یورپین پارلیمنٹ کی صدر روبرٹا میٹسولا نے کیا۔ یاد رہے کہ انعام کے لئے نامزد کرد خاتون مینی کو ایران کی اخلاقی پولیس نے ستمبر 2022 میں مبینہ طور پرنامناسب طریقے سے حجاب لینے کے الزام میں گرفتار کیا تھا۔ 22 سالہ مہسا امینی کی دوران حراست موت ہو گئی تھیں۔ان کو یہ انعام ان کی موت کے بعد ایران میں خواتین کی زندگی اور آزادی کے لئے شروع ہونے والی تحریک کو دیا گیا ہے۔یورپین پارلیمنٹ کی صدر نے انعام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ امینی کی موت ایک اہم موڑ ہے۔ صدر پارلمنٹ نے تحریک خواتین کو ایران میں وقار اور آزادی کی علامت قرار دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ایران کی بہادر خواتین، مردوں اور نوجوانوں کو خراج تحسین ہے جو تبدیلی کے لئے آگے بڑھ رہے ہیں۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ یورپین پارلیمنٹ کی طرف سے سخاروف ایوارڈ سویت ماہر طبیعات اور1975 کے نوبل امن انعام یافتہ آندرے سخاروف کے نام پر ہر سال آزادی فکر اور انسانی حقوق کا دفاع کرنے والے افراد اور اداروں کو دیا جاتا ہے جو سیاسی طور پر منحرف ہو گئے تھے۔
Tags یورپین یونین کا معتبر سخاروف ایوارڈ 2023کرد خاتون مہسا امینی کو دینے کا اعلان
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …