Breaking News
Home / City News / مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے

مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے

لاہور(ویب ڈیسک )مسلم لیگ (ن) کی لندن میں اہم میٹنگز میں اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار لندن میں قیام کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے اور وہ دبئی سے ہوتے ہوئے پاکستان پہنچیں گے۔
شہبازشریف اوراسحاق ڈار نے لندن میں نوازشریف سےاہم ملاقاتیں کیں، ن لیگ کی قیادت نے لندن کی میٹنگز میں پارٹی بیانیے سے متعلق اہم فیصلے کیے۔نوازشریف کو وطن واپسی اور آئندہ کی حکمت عملی پر شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے مشورے دیے جبکہ لیگی قیادت کی چند اہم میٹنگز میں مریم نواز نے بھی شرکت کی۔
ذرائع کے مطابق میٹنگزمیں اتفاق کیاگیاکہ پارٹی مستقبل میں معاشی ایجنڈے پر فوکس کرے گی اور انتقامی سیاست سے گریز کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایاکہ اسٹیبلشمنٹ سے ٹکراؤ کی پالیسی سے گریز اور پاکستان کے بڑے مسائل کے حل کیلئے مل کر چلنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات کو انتقامی سیاست کا نتیجہ قرار دیتے ہوئے مستقبل میں مفاہمت بڑھانےکا فیصلہ

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *