Breaking News
Home / City News / آپ ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے عیدمیلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پرمحسن نقوی کا مبارک باد کاپیغام

آپ ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے عیدمیلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پرمحسن نقوی کا مبارک باد کاپیغام

 آپ ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے عیدمیلادالنبی ﷺ کے پر مسرت موقع پرمحسن نقوی کا مبارک باد کاپیغام

لاہور (ویب ڈیسک )تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعلیٰ نے اپنے بیان میں کہا کہ آپ ﷺ پوری کائنات کے لئے رحمت اللعالمین بن کر تشریف لائے- نبی کریمؐ کامل صفات اور اعلی اقدار کے مجسم ہیں،آپ ﷺ کی آمد سے دنیا کی تاریکیوں کو نور ملا اور بے سہارا کو آسرا-محسن نقوی کا مزید کہنا تھا کہ حضورکریمؐ نے مختصر مدت میں مثالی سماجی اور معاشی نظام دیا جو پوری دنیا کیلئے مشعل راہ ہے۔ حضرت محمدؐ سے محبت کا عملی تقاضا ان کی سیرت اور احکامات کی پیروی کا متقاضی ہے۔ عالم اسلام کو درپیش مسائل کا حل سیرت النبیؐ میں پنہاں ہے۔
اپنے بیان میں انہوں ںے مزید کہا کہ نبی آخرالزماں ؐ نے امن،اخوت،احترام انسانیت، مساوات،عفوودرگزراور عدل و انصاف کا درس دیا۔ ہمارے زوال کی وجہ صرف یہ ہے کہ ہم پیارے نبی کریمؐ کی تعلیمات کو فراموش کر چکے ہیں۔ اقوام عالم میں کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کیلئے اسوہ حسنہؐ پر حقیقی معنوں میں عمل کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ حضوراکرمؐ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہو کرمعاشرے سے ظلم،زیادتی،ناانصافی اوربدامنی کا خاتمہ کیا جاسکتا ہے۔ جشن عید میلاد النبی ؐ کا تقاضا ہے کہ ہم اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی نبی پاکؐ کی تعلیمات کے مطابق گزاریں۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *