Breaking News
Home / City News / پاکستان کے ہر شہر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان کے ہر شہر میں جشنِ عید میلاد النبی ﷺ مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے

پاکستان سمیت دنیا کے کئی ممالک میں نبی آخر الزمان حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ کے یومِ ولادت کا جشن مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
دن کے آغاز پر پاک فوج کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 31 جبکہ صوبائی دارالحکومتوں میں 21، 21 توپوں کی سلامی دی گئی۔مساجد میں نماز فجر کی ادائیگی کے بعد مسلم اُمہ کے اتحاد اور ملک کی ترقی و حوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔
نبی آخر الزمانﷺ کی حیات مبارکہ اور تعلیمات پوری انسانیت کے لیے مینارہ نور ہیں، آپ صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو ہدیہ عقیدت پیش کرنے کے لیے خصوصی کانفرنسز تقریبات اور محفل میلاد منعقد کی جارہی ہیں۔اس مبارک موقع پر عمارتوں، گلیوں شاہراہ
عید میلاد النبی کے موقع پر اپنے پیغام میں صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا کہ پیغمبر اسلام حضرت محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی اللہ کی اطاعت، عدل و انصاف اور انسانوں کی جانب شفقت و محبت کی مجسم تصویر ہے، آپ کی تعلیمات ہمہ گیر اور آفاقی ہیں۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے عید میلاد النبی کے حوالے سے اپنے پیغام میں کہا کہ مسلمانوں اور مختلف عقائد کے لوگوں کے درمیان بھائی چارے کیلئے نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پیغام کو مشعل راہ بنائیں، نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی زندگی ہمدردی، رواداری اور محبت کی تابندہ مثال ہے، آپ صلعم کا کردار اور اعمال ہمارے لیے بہترین نمونہ ہیں۔
لاہور میں عید میلاد النبیﷺ کے حوالے سے محکمہ اوقاف کےزیراہتمام رحمت اللعالمین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا کہ ہم نبی کریمﷺ کے ماننے والے ہیں مایوس نہیں ہوں گے، پاکستان ٹیک آف ضرورکرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ملک کی تباہی کا سوچنے والے تعلیمات نبوی سے دور ہیں، اگر ہم نبی پاک کے ماننے والے ہیں تو خدارا مایوسی چھوڑ دیں اور یقین رکھیں کہ پاکستان ضرور ترقی کرے گا۔
محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ملک میں آباد دیگر مذہبی اقلیتوں کے جان و مال اور حقوق کا تحفظ حکومت کا فرض ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *