Breaking News
Home / City News / ادارہ برائے سماجی انصاف کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کنویشن کا انعقاد

ادارہ برائے سماجی انصاف کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کنویشن کا انعقاد

ادارہ برائے سماجی انصاف کی جانب سے اقلیتوں کے قومی دن کی مناسبت سے کنویشن کا انعقاد

عدم برداشت کے سماجی رویوں سے امن متاثر ہوتاہے، پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کے حقوق یکساں ہیں، اعجاز عالم آگسٹین
جس میں صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،سینیٹر ولید اقبال ، جسٹس پیٹر جیکب، ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی،مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر احمد ،پروفیسر کلیان سنگھ ،علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے شرکت کی

pj

لاہور کنونیشن میں صوبائی وزیر انسانی حقوق واقلیتی امور اعجاز عالم آگسٹین ،سینیٹر ولید اقبال ،ایگزیکٹو ڈائریکٹر سنٹر فار سوشل جسٹس پیٹر جیکب،رکن قومی کمشن برائے حقوق اطفال ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی،مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر احمد ،پروفیسر کلیان سنگھ ،علمائے کرام اور سیاسی و مذہبی شخصیات نے تقریب میں شرکت کی، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اعجاز عالم آگسٹین نے کہاکہ اقلیتوں کا قومی دن دراصل ہم سب کوبانی پاکستان قائد اعظم کی تقریرکی یاد دلاتا ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ پاکستان میں تمام افراد اپنی عبادت گاہوں میں جانے کے لئے مکمل آزاد ہوں گے، پاکستان کا آئین شہریوں کے بنیادی حقوق کو موثر تحفظ فراہم کر رہا ہے، اس بات میں کوئی شک نہیں کہ پاکستان کے حصول سے لیکر اس کی ترقی و خوشحالی میں مذہبی اقلیتوں کا کردار لازوال رہا ہے،صوبائی وزیر نے کہا کہ قرآن پاک اوردیگر مقدس کتابوں نے محبت، برداشت، سلامتی اور امن کاپیغام دیا ہے، تمام مذاہب کے لوگوں کو مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا،صوبائی وزیر نے کہاکہ عدم برداشت کے سماجی رویوں سے امن متاثر ہوتاہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بسنے والے تمام افراد کے حقوق یکساں ہیں اورمحکمہ انسانی حقو ق و اقلیتی امور کے پلیٹ فارم سے تمام شہریوں کی جان و مال اورعزت وآبرو کی حفاطت کویقینی بنایا جارہا ہے، سینیٹر ولید اقبال نے کہا کہ اقلیتوں کے حقوق کا تصور کوئی نیا نہیں بلکہ یہ اس وقت کا ہے جب پاکستان کا تصور علامہ اقبال نے دیا تھاجہاں تمام کمیونٹیز تقسیم سے پہلے کے حالات کے برعکس بغیر کسی امتیاز کے رہیں گی،سی ایس جے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پیٹر جیکب نے مہمانوں کا استقبال کیا اور اقلیتوں کے قومی دن کی اہمیت کو متعارف کرایا،پیٹر جیکب نے کہا کہ “ریاست کو ایک کمیونٹی بمقابلہ دوسرے کمیونٹی کے مسئلے کے بجائے جبری تبدیلی کو جرم سمجھنا چاہیے، ہم ان مسائل کو چن نہیں سکتے جو انسانی زندگیوں کو متاثر کرتے ہیں ، نیشنل کمیشن برائے حقوق اطفالاور انسانی حقوق کی کارکن ڈاکٹر روبینہ فیروز بھٹی نے خواتین اور بچوں کو درپیش مسائل اور چیلنجز پر گفتگو کی، انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے اب تک ہم لفظ اقلیت کی وضاحت نہیں کر سکے، اسے صرف مذہبی بنیادوں پر نہیں دیکھا جا سکتا ،پروفیسر کلیان سنگھ نے کہا کہ ہمیں اپنے مسائل پر توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے جو ہمیں روزانہ کی بنیاد پر اقلیتوں کے طور پر درپیش ہیں اور ان کو حل کرنے کو یقینی بنائیں،اس موقع پر پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما میاں منیر نے سی ایس جی کی کوششوں کی تعریف کی اور امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان میں انسانی حقوق کے حالات کو بہتر بنانے میں مدد کرتی رہے گی،کنونشن کا آغاز دستاویزی فلم کی نمائش سے ہوا جس میں کہا گیا کہ 11 اگست کو پاکستان کی تاریخ میں کیوں اہمیت ہے ، جبری تبدیلی کے مسئلے پر ایک دستاویزی فلم “ہمسا یہ” کا پریمیئر پیش کیا گیا، اس فلم میں نابالغ لڑکیوں کی حقائق پر مبنی کہانیاں تھیں جنہیں اغوا کیا گیا تھا اس موقع پر معروف صحافی آئی اے رحمان کو بھی ایک فلم کی شکل میں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ پاکستان بھر سے سیکنڑوں کی تعداد میں لوگوں نے آن لاءن شرکت فرمای جس مٰیں خصوصا فیصل آباد کی عوام پاکستان، روالپنڈی، جھنگ، ساہیوال، خانیوال، حیدرآباد، ناروال، گجرنوالہ، کراچین اور لاہور سے اقلیتی سیاسی، مذہبی اور سماجی کارکنان نے نے شرکت کی۔

About dcp-admin

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *