Breaking News
Home / City News / حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے, شہبازشریف

حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے, شہبازشریف

ss

حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے, شہبازشریف

مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے ملک میں آکسیجن کی قلت اور کورونا صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو بھارت جیسی بدقسمتی سے بچانے کیلئے تمام فریقین کی مشاورت سے جامع ہنگامی حکمت عملی مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے دور میں ڈینگی وبا سے نمٹنے کیلئے وضع کی گئی کامیاب حکمت عملی کا ماڈل استعمال کیا جاسکتا ہے۔حکومت شہریوں کی حفاظت کیلئے ویکسین کی فراہمی کے عمل کو تیز کرے، اس میں نجی شعبے کی مدد لی جاسکتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ یہ مجرمانہ غفلت ہےکہ حکومت نے مطلوبہ مقدار میں ویکسین کی خریداری کیلئے بروقت اقدامات نہیں کئے۔شہبازشریف نے کہا کہ قوم سے اپیل کرتاہوں کہ کورونا احتیاطی تدابیر پر عمل کرکے اس موذی وبا کے خاتمے میں حکومتی اداروں کا ساتھ دیں۔ تمام عوامی نمائندے ہر سطح پر اپنے اپنے حلقہ اثر میں عوام کو شعور دیں اور انہیں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے میں مدد دیں۔  https://twitter.com/CMShehbaz/status/1386560243321221122

About dcp-admin

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *