Breaking News
Home / City News / چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا اعلان

چالیس سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا اعلان

وفاقی وزیر اسد عمر نے ملک بھر میں 40 سال سے زائد عمر کے افراد کیلئے ویکسین لگوانے کا اعلان کردیا۔  

وفاقی وزیر  اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پیغام شیئر کرتے ہوئے بتایا ہے کہ حکومت نے اگلے مرحلے میں ملک بھر میں 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسی نیشن کا فیصلہ کیا ہے۔ اسد عمر کا کہنا تھا کہ یہ فیصلہ این سی او سی کے آج ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔ 40 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کو 27 اپریل سے ویکسین لگانے کا عمل شروع ہوگا جبکہ اس دوران 50 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد کی ویکسین کا عمل بھی جاری رہے گا۔اسد عمر نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ ویکسی نیشن کے لئے اپنی رجسٹریشن کرائیں

About dcp-admin

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *