اقوام متحدہ کا بین الاقوامی تارکین وطن کے دن کی مناسبت سے ہائیڈل برگ میں سٹی پارلیمنٹ وسیم بٹ کی جانب سے وڈیو لنک کانفرنس کا اہتمام کیا گیا
جرمنی (سٹی پریس رپورٹ) 18 دسمبر اقوام متحدہ کا بین الاقوامی تارکین وطن کے دن کی مناسبت سے ہائیڈل برگ میں سٹی پارلیمنٹ وسیم بٹ کی جانب سے وڈیو لنک کانفرنس کا اہتمام کیا گیااس کانفرنس میں (مائیگریش جرمن کے پریزیڈنٹ میہمد خلیج) ، (پریزیڈنٹ مائگریش ہائیڈل برگ یوشی شپائڈل)، (دیمتریس) ،(کورینا پاپی)، (ڈاریالینز) نے شرکت کی تارکین وطن کے دن کے حوالے اس کانفرنس میں اہم ایشوز پر بات چیت کی گئی جرمنی سمیت دنیا بھر میں تارکین وطن کے مسائل پر بات چیت کی گئی اور تارکین وطن کے مسائل کو کس طرح اچھے طریقے سے حل کیا جا سکتا ہے ۔اس کانفرنس میں شریک مہمانوں نے کہا کے دنیا بھر میں تارکین وطن کو مشکلات امتیازی سلوک اور جان لیوا خطرات کا سامنا کرنا اور لوگوں کو دوسرے ملک جانے کے لیے غیر قانونی راستہ اختیار کرنا پڑتا ہے اور تارکین وطن کے ساتھ غیر انسانی سلوک کیا جاتا ہے۔ ریاستیں اور ادارے اکثر تاکین وطن کی مدد کرنے میں بری طرح ناکام ہیں اس سال کویڈ 19 اور سخت سردی کی وجہ سے کرسمس اور نئے سال کے منانے کے انتظامات بھی اچھے طریقے سے نہیں کیے گئے ۔ کانفرنس میں شریک مہمانوں نے کہا کے تارکین وطن کے مسائل پر سب کو مل کر کام کرنا ہو گا تاکہ ان مسائل کو اچھے طریقے سے حل کیا جا سکے وسیم بٹ نے اس ضمن میں باہمی کوششوں پر زور دیتے ہوئے اپنے ہر طرح کے تعوان کا یقین دلایا