وسیم بٹ جرمنی میں پہلے اعزازی جج مقرر
وہ جرمنی میں جج کے منصب پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں
جرمنیِ، پاکستانی نژاد جرمن شہری مسٹر وسیم بٹ ، ممتاز کاروباری شخصیت ، سٹی پارلیمنٹ ہیڈلبرگ کے ممبر ، کو 5 سال کی مدت کے لئے ہائی کورٹ کارلسروہی کا اعزازی جج مقرر کیا گیا ہے۔ اس طرح وہ جرمنی میں جج کے منصب پر فائز ہونے والے پہلے پاکستانی ہیں وہ ہائیڈلبرگ کی سٹی کونسل کے ایک فعال رکن رہ چکے ہیں اور امیگریشن کونسل کے نائب چیئرمین کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے رہے ہیں۔ کارلسروہی میں ، انتظامی عدالت کے ذریعہ مقرر کردہ کمیٹی نے مسٹر وسیم بٹ کو 2020 سے 2025 کی مدت سے اعزازی جج منتخب کیا جہاں وہ 26 اکتوبر 2020 سے اپنے عہدے کی زمہ داریوں کو انجام دیں گے۔ وہ اپنے پہلے اجلاس میں حلف برداری کریں گے۔
بحیثیت جج ، وہ کل وقتی ججوں کی حیثیت سے زبانی سماعت اور فیصلہ سازی کے عمل میں حصہ لیں گے