Breaking News
Home / Pakistan / ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی ، تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جا نے کا امکان ہے۔

ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی ، تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جا نے کا امکان ہے۔

asad umar

ملک بھر میں لاک ڈاون میں نرمی ، تجارتی مراکز 10 مئی سے کھولے جا نے کا امکان ہے۔
اسلام آباد ،وفاقی وزیر منصوبہ اسد عمر کی زیر صدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر میں اجلاس ہوا، جس میں وزرائے اعلیٰ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ سندھ نے لاک ڈاون میں مزید سہولیات دینے کی تجویز دے دی اور کہا کہ عوام کو سہولت دینے کےسا تھ وبا سے بھی بچانا ہے۔دوسری طرف وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا ہے، جس میں لاک ڈاون میں نرمی سے متعلق این سی او سی کے فیصلوں کی توثیق اور ایس او پیز کی منظوری دے دی جائے گی۔اجلاس میں چاورں وزرائے اعلیٰ، گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ وزیراعظم آزاد کشمیر اور عسکری حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق اجلاس میں نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر اجلاس کے لیے اپنی سفارشات پیش کرے گا، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر لاک ڈاون میں نرمی کے بارے میں آج سفارشات تیار کرے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تجارتی مراکز 10مئی سے کھولے جانے کا امکان ہے، جبکہ اجلاس اندرون ملک پروازیں کھولنے بارے بھی فیصلہ متوقع ہے۔ قومی رابطہ کمیٹی لاک ڈاون نرمی کے ساتھ ایس او پیز بھی منظوری دے گا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *