پروفیسر محمد جلیل بٹ پی ایچ ڈی شو ” فار ہیومن ڈویلپمنٹ “ کے عنوان سے سٹی نیوز ویب چینل پر ” اپنا ہفتہ وار پروگرام کریں گے
پروفیسر محمد جلیل بٹ ایک نابغہ روزگار صاحب علم شخصیت ہیں تعلیم و تعلم سے ان کا تعلق ہے، بہترین موٹیویشنل سپیکر ہیں، بند ذہنوں کو کھولنے کا کام بڑی مہارت سے کرتے ہیں، ۔مطالعہ ان کی کمزوری ہے وہ انسانوں کا ہو یا کتب و رسائل کا سفر و حضر میں ان کے ہاتھ یا بیگ میں کوئی نہ کوئی کتاب رسالہ یا اخبار ضرور ہوتا ہے۔ ان کہا کہنا ہے کہ کتاب آپ کی بہترین دوست ہے جو کبھی بے وفائی نہیں کرتی بلکہ آپ کے ذہن میں پیدا ہونے والی گتھیوں کو سلجھانے میں بھی ممدو معان ہوتی ہے۔
آپ پروفیسر محمد جلیل بٹ پی ایچ ڈی شو ” فار ہیومن ڈویلپمنٹ “ کے عنوان سے سٹی نیوز ویب چینل پر ” اپنا ہفتہ وار پروگرام کریں گے
اس شو میں شعبہ تحقیق میں نمایاں نام،محقق اور ایسے نابغہ روزگار افراد کے انٹر ویو شامل ہوں گے جنہوں نے نامساعد حالات میں بھی خدمت انسانی کو اپنا وڑھنا بچھونہ بنائے رکھا ۔انسانی ترقی کے لئے کام کرنے والے غیر معمولی شخصیات (خواتین حضرات) کہ تحقیقی کام۔سوشل ورک۔سیاسی مذہبی خدمات۔شعرا ادیب۔رائٹرز۔وکالت صحافت۔انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والوں کے کام کو عوامی سطح پر اجاگر کرنا اور دوسروں کے لئے رہنمائی فراہم کرنا۔ . . . پروگرام فار ہیومن ڈویلپمنٹ .
ادارہ ان کی شمولیت کو خوش آمدید کہتا ہے