Breaking News
Home / City News / بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش

بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش

buzda

,بزدارزدار حکومت مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مدد کیلئے پیش پیش
پنجاب حکومت کا لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کافیصلہ
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دے دی
3ہزار فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دینگے
مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے،مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے
لاہور: پنجاب حکومت نے لاک ڈاؤن کے باعث مالی مشکلات کا شکار فنکاروں کی مالی معاونت کا احسن فیصلہ کیا ہے۔وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کے پیکیج کی منظوری دے دی ہے۔وزیر اعلی عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبائی محکمہ اطلاعات و ثقافت نے مستحق فنکاروں کیلئے مالی امداد کا پیکیج تیار کر لیا ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ مستحق فنکاروں کو 15 سے 20 ہزار روپے تک مالی امداد دیں گے -پنجاب حکومت 3ہزار فنکاروں کی مالی معاونت کرے گی۔لاک ڈاؤن کے باعث دیگرطبقوں کی طرح فنکاروں کو بھی مالی مشکلات کا سامنا ہے – انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت کو فنکاروں کی مشکلات کا پورا احساس ہے – مستحق فنکاروں کی انتہائی شفاف طریقے سے معاونت کریں گے-مالی مشکلات میں گھرے فنکاروں کو تنہانہیں چھوڑیں گے – انہوں نے کہا کہ فنکاروں کی درجہ بندی کر کے انہیں جلد سے جلد امدادی رقم فراہم کی جائے گی-مالی امداد کوئی احسان نہیں بلکہ فنکاروں کا حق ہے –
٭٭٭٭

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *