کرونا وائرس کے خلاف جنگ میں پاکستانی مسیحی برداری بھی حکومت کے شانہ بشانہ
آرچ بش سبسٹین فرانسس شاہ نے کرونا بچاو کے لئے آٹھ اضلاع کے عوام کو پندرہ ہزار ماسک اور سینٹائزر تقیسم کئے
لاہور ، رومن کیتھولک آرچ ڈیوائسیس آف لاہور کے زیر انتظام اٹھارہ اضلاع میں چلنے والے تیس چرچز کے پادری صاحبان کو پندرہ ہزار ماسک اور سینٹائزر دئے، تفصیلات کے مطابق رومن کیتھولک آرچ ڈیوائسیس آف لاہور کے زیر انتظام آٹھ اضلاع میں چلنے والے تیس چرچز کے پادری صاحبان کو ایک تقریب میں پندرہ ہزار ماسک اور سینٹائزر دئے تاکہ وہ اپنے اپنے علاقے کے عوام میں تقسیم کر کے انہیں کرونا سے بچانے میں مدد دے سکیں ۔ اس ضمن میں لاہور میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرچ بش سبسٹین فرانسس شاہ نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں ہم وزیر اعظم پاکستان ، چیف آف آرمی سٹاف و سیکورٹی ایجنسی کے شکر گزار ہیں کہ جن کی بروقت کوششوں کے نتیجے میں ہم بہت جلد اس وبا پر قابو پا لیں گے جبکہ کرونا کے خلاف جنگ لڑنے والے ڈاکٹرز و دیگرسٹاف کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انسانی زندگیوں کو بچانے والے تمام افرادقابل قدر اور قابل ستائش ہیں ہم انہیں سلام پیش کرنے کےساتھ ان کی زندگیوں کے لئے دعا گو ہیں جو اس وبا کے خلاف فرنٹ لائن کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے آرچ ڈیوائسیس آف لاہور کی خواتین کو ہنگامی حالات میں ماسک بنانے کی تربیت فراہم کی جس کے لئے ان کی مالی معاونت بھی کی انہوں نے بہت کم عرصے میں اتنے ماسک تیار کئے جنہیں اب ہم آٹھ اضلاع کے پادری صاحبان کو بھیج رہے ہیں تاکہ وہ اپنے علاے کے مستحق افراد میں ماسک تقسیم کریں انہوں نے کہا کہ یہ سلسلہ یونہ جاری رہے گا کیونکہ اب ہم زیادہ سے زیادہ خواتیں کو گھروں میں ماسک تیار کرنے کی تربیت فراہم کر رہے ہیں۔ اس موقع پر انہوں نے میڈیا کی بھی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ہمارا میڈیا کرونا کے کے خلاف آگاہی مہم میں پیش پیش ہے۔