وسیم بٹ کی جرمنی کے سب سے بڑے تعلیمی گروپ کے ہمراہ پاکستان آمد، گورنر پنجاب سے ملاقات
اس ملاقات کو گورنر پنجاب نے سراہتے ہوئے وسیم بٹ کی کوششوں سے پاکستانی طلبا کو امید کی کرن قرار دیا
لاہور، پاکستانی نژاد ممبر ہائڈل برگ سٹی وسیم بٹ کی وفد کے ہمراہ پاکستان آمد ، گورنر پنجاب چوہدری سرور سے ملاقات کی، تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد ممبر ہائڈل برگ سٹی وسیم بٹ جرمنی کے سب سے بڑے تعلیمی گروپ ”ایف اینڈ یو“ کے وفد کے ہمراہ پاکستان آئے اور ، لاہور میں وسیم بٹ وفد کے ہمراہ گورنر پنجاب چوہدری سرور کے ساتھ ملے اور دونوں ممالک کے درمیان ہوٹل اینڈ ٹوارزم اور دیگر شعبوں پر تعاون بڑھانے پر بات چیت ہوئی اس موقع پر ان کے ساتھ کالج آف ٹورازم اینڈ ہوٹل مینجمنٹ کے سی ای او شفیق احمد بھی تھے، اس ملاقات کو گورنر پنجاب نے سراہتے ہوئے وسیم بٹ کی کوششوں سے پاکستانی طلبا کو امید کی کرن قرار دیا۔ جبکہ وسیم بٹ کا کہنا تھا کہ پاکستانی طلبہ کیلئے جرمنی میں زیادہ سے زیادہ ملازمت کے مواقع پیدا کرنا چاہتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ جرمنی کے ڈوئل تعلیم کے نظام سے ہم فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔