مقبوضہ کشمیر میں مسلمانوں پر ظلم وستم اور خواتین کی عصمت دری قابل مذمت ہے،نورین اکرم ڈائریکٹر یو این یورپ
منور علی شاہد ( جرمنی) انسانی حقوق کی معروف کارکن، ایڈوکیٹ ہائی کورٹ اور اقوم امتحدہ کے پروگرام یورپ کی ڈائریکٹر نورین اکرم ایڈوکیٹ نے اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر میں طویل ترین کرفیو اور بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے مقبوضہ کشمیر کے اندر انسانی حقوق کی پامالیاں انتہائی تشویشناک ہیں ،ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں ، انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو ان کا حق جلد سے جلد ملنا چاہیے، نورین اکرم ایڈوکیٹ نے مزید کہا عالمی ادارے بھارتی سیکورٹی فورسز کی طرف سے کشمیری خواتین کی عصمت دریوں اور بچوں پر ظلم و ستم کا فوری نوٹس لیں ۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ نورین اکرم ایڈوکیٹ کا تعلق لاہور سے ہے اور وہ یورپ میں اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی اداروں کے ساتھ انسانی حقوق اور نوجوانوں کے لئے مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں