Breaking News
Home / City News / لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر میں شامل ہونے کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی

لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر میں شامل ہونے کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی

UNESCOلاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر میں شامل ہونے کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی
لاہور جلد ہی ستائیس ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا جس کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے
لاہور (وائس آف ایشیا)لاہور کی یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ ملنے کی راہ ہموار ہو گئی ، اس سلسلے میں میئر پولیٹن کارپوریشن نے تمام تقاضے پورے کرتے ہوئے لاہور کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کے لئے درخواست دے دی ۔ تفصیلات کے مطابق کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن آصف بلال لودھی نے درخواست تمام قواعد و ضوابط کے مطابق یونیسکو کو ارسال کر دی،یونیسکو کریٹو سٹی نیٹ ورک کے شعبہ کلچر پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ نے درخواست کیساتھ نیشنل کمیشن کے تصدیق شدہ خط کا تقاضا کیا تھا جس پر یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ حاصل کرنے کی درخواست کے ساتھ نیشنل کمیشن آف پاکستان کا تصدیق شدہ مراسلہ بھی مہیا کر دیا گیا کمشنر لاہور آصف لودھی کی کوششوں سے لاہور جلد ہی ستائیس ملکوں کی صف میں کھڑا ہوگا یاد رہے’ یونیسکو سٹی آف لٹریچر کے ستائئس ملک ممبر ہیں‘ جس کے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے ۔ادھر جرمن شہر ہیڈ لبرگ کے میئر پروفیسر ڈاکٹر اکارت ورنزر نے بھی لاہور کو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دینے کی حمایت کر دی، درخواست کے متن کے مطابق لاہورمیں ایسی تمام لٹریری تقاریب ہوتی ہیں جو یونیسکو کو مطلوب ہیں الحمرا ہال مال روڈ میں بین الاقومی تقریبات کا انعقاد ہوتا ہے بلکہ گزشتہ دنوں جرمن کے ایک وفد نے یہاں کا دورہ بھی کیا تھا،پلاک قدافی سٹیڈم میں پنجابی کلچر ثقافتی پروگرام اردو زبان کی ترویج کیلئے سال بھر پروگرامز منعقد کرتا ہے،شہر میں لاہور لٹریری فیسٹیول ،فیض میلہ ،اجو کا تھیٹر سمیت متعدد ادبی پروگرامز منعقد ہوتے ہیں ۔یاد رہے لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ دلانے کی کوششوں میں ہائیڈل برگ سٹی کے ممبر وسیم بٹ کا بڑا اہم کردار ہے جو اس سلسلے میں دو بار پاکستان کا دورہ کر چکے ہیں اور انہی کی کوششوں سے یہ لیٹر پیرس میں بھیجا گیا جہاں ج یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ہیڈ آفس ہے تاکہ لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا درجہ مل سکے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *