ہائڈل برگ سٹی کے ممبر پاکستانی نژاد وسیم بٹ کی پاکستان آمد کے موقع پر ر کرنل (ر) مبشر جاوید اور کمشنر لاہور
ڈاکٹر مجتٰبی پراچہ سے ملاقات کی فوٹو
ہائڈل برگ سٹی کے ممبر وسیم بٹ نے لاہور کو ’یونیسکو سٹی آف لٹریچر‘ کا ممبر بننے کی کوششیں تیز کر دیں
یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ممبر بننے کی ڈیڈ لائن تیس جون ہے جس پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے اس کا ممبر بننے سے پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آئے گا۔
ہائڈل برگ، ہائڈل برگ سٹی کے ممبر پاکستانی نژاد وسیم بٹ نے اپنے ایک حالہ بیان میں کہا ہے کہ ان کی کوشش ہے کہ وہ لاہور کو یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ممبر بنانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انہوں نے یہ بات نمائندہ سٹی پریس سے ٹیلفونک گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں امینہ علی درخواست تیار کر رہی ہیں جو تیس جون تک جمع کرا دی جائے گی کیونکہ یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ممبر بننے کی ڈیڈ لائن تیس جون ہے اس لئے اس پر کام بڑی تیزی سے جاری ہے۔ وسیم بٹ کا مزید کہنا تھا کہ ہماری خواہش اور کوشش ہے کہ لاہور یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ممبر بننے کے بے شمار فوائد حاصل ہوں گے وفود کی سطع پر تبادلوں کے ساتھ ایک دوسرے کے کلچر سے متعارف ہونے کے ساتھ پاکستان کا مثبت امیج دنیا کے سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سلسلے میں وہ فروری دو ہزار انیس میں یہ پراجیکٹ لیکر پاکستان آئے تھے جہاں ان کی ملاقات مئیر لاہور کرنل (ر) مبشر جاوید اور کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتٰبی پراچہ سے ہوئی تھی اور اس پراجیکٹ پر تفصیلی بات چیت ہوئی جس پر کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ اور مئیر لاہور نے بہت اچھا رسپانس دینے کے ساتھ ہر طرح کا تعاون دلانے کی یقین دہانی کرائی بلکہ انہوں نے کہا کہ یہ تو بہت اچھی اور مثبت بات ہو گی کہ لاہور یونیسکو سٹی آف لٹریچر کا ممبر بنے جس سے پاکستان سے دانشور،صحافی اور اعلیٰ حکام کی سطع پر وفود کے تبادلوں سے پاکستان اپنا مثبت موقف دنیا کے سامنے لا سکتا ہے۔ اس ضمن میں کمشنر لاہور ڈاکٹر مجتبی پراچہ نے خوشی کا اظہار بھی کیا تھا اور اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی تھی۔اس ملاقات کے بعد ہم نے یہاں اس سلسلے میں اپنی کوششیں تیز کر دیں جس کا نتیجہ اچھا نکلنے کی امید ہے گو کہ یہ ایک بہت مشکل کام ہے لیکن میں چونکہ یہاں کا الیکٹیڈ ممبر ہوں اس لئے مجھے امید ہے کہ میں اپنی اس کوشش میں کامیاب ہو جاوں گا۔
وسیم بٹ نے یہ بھی کہا کہ یونیسکو سٹی آف لٹریچر کے ستائئس ملک ممبر ہیں اگر لاہور اس کا ممبر بن جاتا ہے تو اس سے پاکستان کے مثبت امیج کو اجاگر کرنے پاکستان کا کلچر متعارف کرانے کے ساتھ لکھنے لکھانے والے اور فنون لطیفہ سے وابستہ لوگوں کے وفود کے تبادلے ہوں گے جبکہ کئی مواقع میسر آئیں گے جس سے کئی طرح کے فوائد حاصل ہوں گے۔ انہوں نے کہا چند دن پہلے میری کمشنر لاہور سے ٹیلی فون پر اس سلسلے میں دوبارہ بات ہوئی تھی جس پر انہوں اپنے ہر طرح کے تعاون کی دوبارہ یقین دہانی کرائی تھی وسیم بٹ نے کہا کہ ہم لاہور کے کمشنر کے ممنوں ہیں کہ جنہوں نے بہت اچھا رسپانس دیا۔