جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ہائڈل برگ سٹی کے ممبر پاکستانی نژاد وسیم بٹ کی ملاقات
دو بار اپنے بل بوتے پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے جرمن صدر مملکت نے مبارک باد دی
نمائندہ جرمنی، گزشتہ روزوفاقی جمہوریہ جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر کی ہائڈل برگ سٹی آمد کے موقع پر وزیر سائنس مسز تھریسا بور نے وسیم بٹ کا تعارف کراتے ہوئے کہا کہ وسیم بٹ تن تہنا اپنے زور بازو پر دو بار ہائڈل برگ سٹی سے ممبر منتخب ہوچکے ہیں یہ سن کر صدر مملکت بہت خوش ہوئے اور انہوں نے وسیم بٹ کو اپنے ساتھ کھانے کے ٹیبل پر بٹھا کر ان سے ان کی فیملی کے بارے حال احوال پوچھنے کے ساتھ دو بار اپنے بل بوتے پر ممبر پارلیمنٹ منتخب ہونے پر مسر ت کا اظہار کرتے ہوئے مبارک باد دی اور کہا کہ جرمن کے شہری عوام کی خدمت کرنے والوں کو کبھی فراموش نہیں کرتے اور جرمنی جمہوریت ہر شہری کو مساوی مواقع فراہم کرتی ہے کہ وہ کامیابی کی منازل طے کرتے ہوئے ممبر پارلیمنٹ بھی منتخب ہو سکتا ہے۔
Home / Overseas Pakistanis / جرمنی کے صدر فرانک والٹر شٹائن مائر سے ہائڈل برگ سٹی کے ممبر پاکستانی نژاد وسیم بٹ کی ملاقات
Tags world news
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …