Breaking News
Home / Pakistan / اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کرلیا

اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو نیب نے گرفتار کرلیا

hamza

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے رمضان شوگر ملز کیس میں درخواست ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج ہونے کے بعد گرفتار کرلیا۔لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت پر سماعت کی۔سماعت کے دوران پراسیکیوٹر نیب جہانزیب بھروانہ نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ حمزہ شہباز شریف کے 38 کروڑ 80 لاکھ کے اثاثے ان کی آمدن سے مطابقت نہیں رکھتے۔انہوں نے بتایا کہ 2015 سے 2018 تک حمزہ شہباز نے اثاثے ظاہر نہیں کیے اچانک حمزہ شہباز نے 2019 میں کہا کہ انکے اثاثے 5 کروڑ سے 20 کروڑ ہو گئے ہیں۔نیب وکیل نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز سے پوچھا گیا کہ بیرون ملک سے جو پیسے آتے ہیں ان کا زریعہ بتا دیں لیکن حمزہ شہباز نہیں بتا سکے۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا حمزہ شہباز عدالت میں موجود ہیں، جس پر ان کے وکیل سلمان بٹ نے بتایا کہ جی حمزہ شہباز کمرہ عدالت میں موجود ہیں۔حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ نیب نے صرف گرفتاری کی وجوہات اور انکوائری اور تفتیش سے متعلق دستاویزات دیں۔عدالت نے استفسار کیا کہ کیا منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری چیئرمین نیب نے جاری کیے ہیں جس پر ان کے وکیل نے جواب دیا کہ چیئرمین نیب نے ان کے موکل کے وارنٹ گرفتاری جاری کر رکھے ہیں۔جسٹس مظاہر علی اکبر نقوی نے ریمارکس دیے کہ ہم جو بھی فیصلہ کریں گے بالکل قانون کے مطابق کریں گے۔

پراسیکیوٹر نیب نے عدالت کو بتایا کہ حمزہ شہباز نے متعدد بینک اکاونٹس سے مشکوک ٹرانزیکشنز کیں اور ان کے خلاف درخواست بھی موصول ہوئی۔انہوں نے بتایا کہ حمزہ شہباز سے آف شور کمپنیوں کے بارے میں پوچھا گیا جس کے وہ تسلی بخش جواب نہیں دے سکے۔حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی ان کی ضمانت میں توسیع کی درخواست کو منظور کیا جائے جس پر عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ ایک آئینی درخواست ہے جس میں توسیع کا اختیار احتساب عدالت کے پاس ہے۔لیگی رہنما کے وکیل نے درخواست واپس لے لیں جس کی بنیا پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے حمزہ شہباز کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردیں۔ضمانتیں خارج ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر حمزہ شہباز نے اپنے وکلا سے مشاورت کی اور پھر نیب کو گرفتاری دے دی۔نیب کی ٹیم عدالت میں موجود تھی جس نے کمرہ عدالت سے باہر آتے ہی حمزہ شہباز کو گرفتار کرلیا۔واضح رہے کہ حمزہ شہباز کے خلاف نیب کی جانب سے رمضان شوگر ملز، آمدن سے زائد اثاثہ جات اور صاف پانی کیس میں ریفرنس دائر کیے گئے ہیں۔رمضان شوگر ملز کے لیے حمزہ شہباز نے ایک نالہ تعمیر کروایا جس کی وجہ سے قومی خزانے کو 21 کروڑ 30 لاکھ روپے کا نقصان ہوا۔

ایک روپے کی کرپشن ثابت ہوجائے تو سیاست چھوڑ دوں گا، حمزہ شہباز
عدالت میں پیشی کے لیے آتے ہوئے لیگی نائب صدر حمزہ شہباز نے میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے خلاف ایک روپے کی کرپشن بھی ثاب ہوگئی تو وہ سیاست چھوڑ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ میں آج بھی قائم ہوں کہ میرے معاملے میں پارلیمانی کمیشن قائم کیا جائے۔حمزہ شہباز نے کہا کہ جب دامن صاف ہوتا ہے تو اللہ کی ذات ہمت دیتی ہے، چیئرمین نیب نے میرے حوالے سے اپنا بغض ایک آرٹیکل میں دیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *