نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔: عثمان بزدار
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کہتے ہیں کہ نئے پاکستان کی تعمیر کی جدوجہد میں کسی کو رکاوٹ نہیں ڈالنے دیں گے ۔
لاہور سے جاری کیے گئے ایک بیان میں وزیرِاعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کا مزید کہنا ہے کہ سابق حکمرانوں کی نا اہلی اور غلط پالیسیوں سے ملک کنگال ہوا۔
انہوں نے کہا کہ کھوکھلے نعروں کا دور گزر چکا ہے، ماضی میں زبانی جمع خرچ سے کام چلایا گیا، عوام کو ریلیف دینے کے لیے عملی اقدامات کر رہے ہیں ۔
عثمان بزدار کا یہ بھی کہنا ہے کہ عوام کی خوش حالی اور ملکی ترقی سے زیادہ کوئی چیز مقدم نہیں، ہر وقت عوامی مسائل کے حل کے لیے کوشاں ہیں۔