Breaking News
Home / Pakistan / جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی، چیف جسٹس

khoa

چیف جسٹس پاکستان جسٹس اصف سعید کھوسہ نے کہا کہ سپریم کورٹ کے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس عدالت میں ہے جو اس معاملے میں انصاف کو یقینی بنائے گی۔ چیف جسٹس نے یہ بات برطانیہ کے دورے کے موقع پر کہی جہاں انہوں نے یونین اف دی کیمبرج یونیورسٹی سے خطاب کیا۔چیف جسٹس سے پوچھا گیا کہ کیا وہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی لندن میں موجود جائیدادوں کے حوالے سے منی ٹریل طلب کریں گے؟جس پر انہوں نے جواب دیا کہ چونکہ یہ معاملہ عدالت میں موجود ہے لہٰذا اس پر کوئی بات نہیں ہوسکتی۔چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ ’چونکہ اس معاملے کا فیصلہ سپریم جوڈیشل کونسل کر گی اس لیے حکومت جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو نہیں ہٹا سکتی‘۔ رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس نے کہا کہ ’آپ کو ججز پر بھروسہ کرنا چاہیے کہ وہ انصاف فراہم کریں گے‘۔سپریم کورٹ سے جاری ہونے والی پریس ریلیز کے مطابق جسٹس آصف سعید کھوسہ پہلے پاکستانی جج ہیں جنہیں کیمبرج یونیورسٹی یونین کی 200 سالہ تاریخ میں خطاب کے لیے مدعو کیا گیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *