Breaking News
Home / Pakistan / مہلت ختم 30جون تک اثاثے ظاہر کر دیں،وزیر اعظم عمران خان

مہلت ختم 30جون تک اثاثے ظاہر کر دیں،وزیر اعظم عمران خان

ik

قوم دنیا میں سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے,وزیر اعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریںوزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پچھلے 10 سال میں پاکستان کا قرضہ 6 سے 30 ہزار ارب تک پہنچ گیا۔وزیر اعظم عمران خان نے قوم کے نام اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ پاکستان ان چند ملکوں میں سے ہے جو سب سے زیادہ خیرات دیتا ہے۔انہوں نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ پاکستانی قوم دنیا میں سب سے کم ٹیکس اور سب سے زیادہ خیرات دیتی ہے، قوم سے اپیل ہے کہ اثاثے ڈکلیئر کرنے کی اسکیم میں سب شرکت کریں۔وزیر اعظم نے کہا کہ 30 جون تک اپنے اثاثے اور بے نامی بینک اکاؤنٹس ڈکلیئر کریں، اسکیم کا فائدہ اٹھائیں، اپنے بچوں کا مستقبل ٹھیک کریں۔انہوں نے کہا کہ ہم سالانہ 4 ہزار ارب روپے ٹیکس اکٹھا کرتے ہیں، ان 4 ہزار میں سے 2 ہزار ارب روپے لیے گئے قرضوں کی ادائیگیوں میں چلے جاتے ہیں۔عمران خان نے مزید کہا کہ بچ جانے والے پیسے سے ملک کے خرچے پورے نہیں ہو سکتے، اگر ہم ٹیکس نہیں دیں گے تو پاکستانی کبھی عظیم قوم نہیں بن سکتے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ 30 جون کے بعد آپ کو اثاثے ظاہر کرنے کا پھر موقع نہیں ملے گا، قوم میں جذبہ آ گیا تو ہم ہر سال 10 ہزار ارب روپے اکٹھے کر سکتے ہیں۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *