Breaking News
Home / City News / لاہور سے اٹھنے والی تمام سیاسی وسماجی تحریکیں سارے ملک کو متاثرکرتی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

لاہور سے اٹھنے والی تمام سیاسی وسماجی تحریکیں سارے ملک کو متاثرکرتی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

DSC_6307DSC_6328
 لاہور سے اٹھنے والی تمام سیاسی وسماجی تحریکیں سارے ملک کو متاثرکرتی ہیں، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان
  لاہور پریس کلب میرا گھر ہے یہی سے ہی میری سیاست کا آغاز ہوا،پریس کلب کا میری سیاست میں کلیدی کردار ہے
وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ تخت لاہور سے اٹھنے والی تمام
سیاسی وسماجی تحریکیں سارے ملک کو متاثرکرتی ہیں، لاہور سیاسی سوچ اور سیاسی انقلاب کا قلعہ ہے جہاں سے سارے سیاسی چشمے پھوٹتے ہیں جو سارے ملک کو سیراب کرتے ہیں، لاہور پریس کلب میرا گھر ہے یہی سے ہی میری سیاست کا آغاز ہوا،پریس کلب کا میری سیاست میں کلیدی کردار ہے، لاہور سے وہ گزشتہ لاہور پریس کلب کے میٹ دی پریس پروگرام میں اظہار خیال کر رہی تھیں انہوں نے کہاکہ گزشتہ 10 سال سے پی ٹی آئی کو دیوار سے لگائے رکھا گیااورپنجاب کو سوتلی ماں ووٹ کی عزت الیکشن جیت جانے والے کی عزت کے ساتھ جڑھ جاتی ہے ہار جانے والے سے عزت خطرے میں نہیں پڑ جاتی ، وزیر اعظم کو برے القابات سے مخاطب کرنے والے اس کرسی کے تقدس کو پامال کرتے ہیں ، شخصیات آتی جاتی رہتی ہیں ادارے اور کرسی کا تقدس پامال نہیں ہونا چاہیے، صحافتی اداروں اور صحافیوں کے مسائل حل کرنے کا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ اس موقع لاہور پریس کلب کے صدرار شد انصاری، سینئر نائب صدر ذوالفقارعلی مہتو، خزانچی سالک نواز، ممبرگورننگ باڈی عمران شیخ اور محمداحمد رضاکے علاوہ ممبران کی کثیرتعداد موجود تھی۔صدر ارشدانصاری نے معززمہمان کو کلب آمد پر خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ کوئی بھی حکومت اس وقت تک ملک و قوم کے لئے صحیح منصوبہ بندی نہیں کرسکتی جب تک پالیسیاںبنانے والے مثبت سوچ اور کردار کے مالک نہ ہوں، موجودہ حکومت میں صحافیوںکے ساتھ کچھ ایسے معاملات روا رکھے گئے ہیں جس سے اس شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد پریشان ہیں۔ اس موقع پر میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے مزیدکہاکہ میڈیا ورکرز کے جاب سیکورٹی کے حوالے سے زلفی بخاری کے ساتھ مل کر کام کیا جا رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ عدالتوںمیں زیر سماعت کیس پر گفتگو کرنے پر پیمرا کی جانب سے پابندی لگائی گئی ہے تاہم جسٹس فائز عیسیٰ کے بارے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ ان کا کیس سپریم جوڈیشنل کونسل میں زیر سماعت ہے اور وہ ہی ججز کے خلاف ریفرنس کا فیصلہ کر گی، عدلیہ کے حوالے سے شکایت آتی ہے تو اس کے حل کا فورم سپریم جوڈیشل کونسل ہے ،سپریم کونسل میں جانا کون سا غیر آئینی اقدام ہے،عمران خان دو نہیں ایک پاکستان کا نعرہ لگا کر آیا ہے، ہمیں اپنی حدود کا خیال ہے آئین اور قانون سے باہر کوئی اقدام نہیں کیاجا ئے گا ،پاکستان میں مسائل کو حل کرنے کی بجائے کارپٹ کے نیچے چھپایا جاتا رہا ہے،فواد چوہدری نو بال پر چھکے مارتا ہے، فواد کو چاہئے کے کریز میں رہ کر ک کھیلنے کی کوشش کرے،” پیارے” نواز شریف جب گھر تشریف لاتے ہے تو بیماری کی تشخص کے لیے وقت نہیں ملتا ،مریم بی بی چاہتی ہے کی قیدی کو ملنے کا ضابطہ ان کے تابع ہوجائے، عمران خان قاعدے اور قانون کو انکے تابع نہیںکر سکتے ، رویت ہلال کمیٹی کے چیئر مین پورا سال لاپتہ رہتے ہے ، عید کے چان سے 2روز قبل مفتی منیب رونما ہوتے ہے ،روزہ رکھنے کا عمل اور عید کا چاند نظر آنے کے لیے واضح لائحہ عمل کی ضرورت ہے ،کے پی کے میں ہر سال تین عیدیں ہوتی تھی اس سال صوبے میں ایک عید ہوئی ہے، کے پی کے میں چاند کی شہادت کے بعد عید کا اعلان مثبت اقدام ہے ، اگلے سال پوری کوشش کی جائے گی کہ ملک بھر میں ایک عید ہو،انہوں نے کہا ہم چاہتے ہے کہ شہباز شریف وطن واپس آئے اور اپوزیشن کے والی وارث بنیں ، حکومت کو اپوزیشن سے کوئی خطرہ نہیں ، اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوامی مسائل کا حل نکالنے کی کوشش کریں ، عمران خان کی ہدایت پر پریس کلب آئی ہوں ،عبوری ویج ایوارڈ کا نوٹیفکیشن عید کے بعد صحافیوں کوجا ری کر دیا جائےگا ، جبکہ میڈیا پالیسی بھی عید کے بعد متعارف کروائی جائے گی ، میڈیا مالکان کوسرکاری اشتہارات کے ساتھ صحافی کی تنخواہ کی ادائیگی کی شرط رکھی جائے گی، پریس کلبز کی گرانٹ کو بحال کیا جا رہا ہے،وزیر اعظم کے اصلاحات ایجنڈے پر عمل کروایا جا رہا ہے، سرکاری کرسی پر بیٹھنے والے شخص کو کام کرنا ہے،عمران خان کی راہ میں رکاوٹ ڈالنے والے کو کرسی پر بیٹھنے کا کوئی حق نہیں،کام نہ کرنے والا شحص عمران خان کے نظریے کی نفی کر رہا ہے،سمیع ابراہیم ایک اچھی ساکھ کے صحافی ہیں لیکن انکوایسی بے بنیاد تنقید نہیں کرنی چاہیے جس سے کسی دل آزاری ہو ںاور صحافیوں کی ساکھ متاثر ہوں،عمران خان کے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم کے راستے میں کانٹے نہیں بچھانے چاہئے،عمران خان تصادم کی سوچ نہیں رکھتے،فواد چوہدری میرا بھائی ہے لیکن کسی کی ذات پر بات نہیں کرنی چاہیے ، فواد چوہدری نے ذاتی طور پرسمیع ابراہیم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے غیر مناسب طریقہ اپنایا۔ وزیر اعظم کی معاون خصوصی نے سینئر نائب صدر ذوالفقار علی مہتوکے مطالبے پر اعلان کیا کہ وہ نجی شعبے کے تعاون سے لاہور پریس کلب کے نثار عثمانی آڈیٹوریم میں بجلی کا سولر سسٹم لگوا دیں گی ۔ تقریب کے اختتام پر معززمہمان کو کلب کی جانب سے یادگاری شیلڈدی گئی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *