پاکستانی نژاد وسیم بٹ نے ایک بار پھر ہائڈل برگ سٹی کے انتخاب میں میدان مار لیا
ان کی خدمات کے اعتراف میں جرمن شہریوں نے نے بھی انہیں ووٹ ڈالا اور یہ اسی ہزار تین سو پینتیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے
سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی نژاد کشمیری وسیم بٹ نے ایک بار پھر ہائڈل برگ سٹی کے انتخاب میں میدان مار لیا یاد رہے وسیم بٹ نے اس سے پہلے بھی اسی پارلیمنٹ کے ممبر منتخب رہ چکے ہیں ان کی خدمات کے اعتراف میں جرمن شہریوں نے نے بھی انہیں ووٹ ڈالا اور یہ اسی ہزار تین سو پینتیس ووٹ لیکر کامیاب قرار پائے،جرمن میں یہ کسی بھی پاکستانی کے لئے اعزاز کی بات ہے کہ وہ اتنی بھاری اکثریت سے جیتا ہو وسیم بٹ پاکستان میں اقبال کے شہر سیالکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں اور فکر اقبال سے بہت متاثر ہیں جبکہ ہائڈل برگ سٹی شاعر مشرق علامہ اقبال کا موسٹ فیورٹ شہر ہے جہاں سے ان کے شہر سے ہی تعلق رکھنے والے وسیم بٹ کامیاب ہوتے ہیں یہ پاکستان کے لئے بھی ایک اعزاز کی بات ہے وسیم بٹ کو بھاری اکثریت دلانے میں اس شہر کے عوام کے ساتھ پاکستانیوں کا بھی بڑا ہاتھ ہے۔وسیم بٹ نے حال ہی میں کوئی دو ماہ پہلے اپنی سیاسی پارٹی ہائڈل برگ ان بیوگنگ (ایچ آئی بی) کے نام سے بنائی اور اسے اتنی جلدی کامیابی نصیب ہونے کی وجہ وسیم بٹ کا کام ہے اور عوام کی خدمت ہے انہیں تین ممبر حاصل ہوں گے۔ روزنامہ ’سٹی پریس“ سے ٹیلی فونک انٹرو ویو میں انہوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ میرا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا ہے اور یہ میری کامیابی نہیں پاکستان کی کامیابی ہے اور میں جلد پاکستان کا دورہ کروں گا میری کوشش ہے کہ یہاں پاکستانیوں کے لئے جرمن میں باعزت روزگار اور تعلیم کے راستے کھل سکیں جس کے لئے میں یہاں کام کر رہا ہوں۔