Breaking News
Home / City News / لاہور پریس کلب کے زیراہتمام ,پولیوسے بچاﺅکے لئے آگاہی سیمینار

لاہور پریس کلب کے زیراہتمام ,پولیوسے بچاﺅکے لئے آگاہی سیمینار

IMG_8945
لاہور پریس کلب کے زیراہتمام ,پولیوسے بچاﺅکے لئے آگاہی سیمینار
یہ بچے ہمارامستقبل ہیں اگر آج ہم نے اس پر توجہ نہ دی تو ہماراکل ہمیشہ کے لئے تاریک ہوجائے گا،
RSH_4733IMG_8853
لاہور پریس کلب کے زیراہتمام پنجاب اوربالخصوص صوبائی دارلحکومت لاہور میں پولیوکے بڑھتے ہوئے واقعات کی تشویشناک صورتحال پرپولیوسے بچاﺅکے لئے آگاہی سیمینارمنعقدکیاگیا جس میں لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری،پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سیلیکٹراور سابق کپتان انضمام الحق، سابق ٹیسٹ کرکٹر مشتاق احمد،صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد، مسلم لیگ ن کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویزملک،پنجاب اسمبلی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈرحسن مرتضی،کمشنرلاہورڈاکٹرمجتبی،ڈپٹی کمشنر لاہور صالحہ سعید،بادشاہی مسجد کے خطیب عبدالخبیرآزاد،مولاناطاہراشرفی، مولانازبیرزاہد،ایس ایس پی لاہورآپریشن اسماعیل کھاڑک، سینئراینکرپرسن سہیل وڑائچ،اینکرعمران خان،اینکرعائشہ جہانزیب، معروف اداکارواینکرسہیل احمد، پنجاب یونین آف جرنلسٹس کے صدورشہزاد حسین بٹ ، نعیم حنیف، معروف فلمسٹارریشم، جواد احمد،لاہور پریس کلب کے سینئرنائب صدرذوالفقارعلی مہتو، جوائنٹ سیکرٹری حافظ فیض احمد، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا اور صحافیوںکی کثیرتعدادسمیت مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی ممتاز سیاسی وسماجی شخصیات نے شرکت کی۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشدنے شاندارسیمینارکے انعقاد پرلاہور پریس کلب کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ پولیوایک انتہائی موذی مرض ہے جو لگ جائے تو پورانقصان کرکے ہٹتاہے اس لئے اس کے سدباب میں حکومتی اقدامات کا ساتھ دیناتمام مکاتب فکرسے تعلق رکھنے والے افراد کا فرض ہے کیونکہ یہ بچے ہمارامستقبل ہیں اگر آج ہم نے اس پر توجہ نہ دی تو ہماراکل ہمیشہ کے لئے تاریک ہوجائے گا، دنیامیں صرف دوملک پاکستان اور افغانستان اس وائرس سے متاثرہیںاور اس کے خلاف جنگ جہاد ہے اور اس جہاد میں ہم سب کو اپنی اپنی استطاعت کے مطابق حصہ ڈالناچاہیے۔پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹراور سابق کپتان انضمام الحق نے سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اگر ہم اپنی زندگیاں قرآن و سنت کی روشنی میں گزاریںتو بہت سی قباحتوں سے محفوظ رہ سکتے ہیں، پولیوبھی گندگی سے پھیلنے والامرض ہے جس کے لئے صفائی کو نصف ایمان کا حصہ سمجھتے ہوئے اپنے گھر کے اندراور اردگردصفائی کو یقینی بنائیں اور پولیو کے خلاف جاری حکومتی مہم کا حصہ بنیں تاکہ ہماراآج محفوظ ہواور کل روشن ہو۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری نے کہاکہ پولیوکے خلاف قوم کو مل کر اتفاق و اتحاد کے ساتھ جنگ لڑناہوگی اور پولیوکے خاتمے کے لئے حکومتی مہمات کے ساتھ ساتھ ہم سب کو اجتماعی طورپرصفائی کے اعلی معیارکو اپنانا ہوگااور ہم حکومت کو یقین دلاتے ہیں کہ صحافی پاکستان کی ترقی اور بچوںکی حفاظت کے لئے ہرسطح پر ان کا ساتھ دیں گے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مولانا طاہراشرفی اوردیگر علماءکرام نے کہاکہ پولیوکے قطروںمیں کوئی بھی غیر شرعی چیزشامل نہیں بلکہ یہ تو مسلمانوںکو اپنی حفاظت کے لئے قرآن و سنت کے احکامات کے عین مطابق ہے جس کے حق میں علماءکرام نے فتوے بھی جاری کئے ہیںلہذا تمام پاکستانیوںکو چاہیے کہ وہ بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اس مہم کا حصہ بنیں اور جو اس مہم میں شامل نہیں ہوتااسے بھی اس کی اہمیت کا احساس دلاکراس مہم میں شامل کریں۔ تقریب سے شعبہ صحافت، کھیل، شوبز، سول سوسائٹی ، سیاسی وسماجی و مذہبی افراد نے خطاب کرتے ہوئے پولیوکو ایک جان لیوابیماری قراردیتے ہوئے کہاکہ یہ بیماری لگتی تو ایک بچے کو ہے مگر اس سے متاثر تمام معاشرہ ہوتاہے، اولاد بہت بڑی نعمت ہے اور ہم سب ان کی تربیت اور صحت کے ذمہ دار ہیں ہمیں اس میں بالکل کوتاہی نہیں کرنی چاہیے،زندگی کے تمام شعبہ جات میںتمام ترسیاست سے بالاترہوکرپاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں کرداراداکرناچاہیے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *