لاہور پریس کلب کے پہلے ادبی مجلہ کی تقریب رونمائی
لاہور پریس کلب کی تاریخ کے پہلے ادبی مجلہ کی پھولوں کی پیتاں ہٹا کر رونمائی کی گئی
لاہور پریس کلب کی لٹریری کمیٹی کے پہلے ادبی مجلہ کی تقریب رونمائی گزشتہ روز نثار عثمانی آڈیٹوریم میں ہوئی ، تقریب
کی صدارت صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور مہمان خصوصی پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف لینگویج اور آرٹ کی ڈائریکٹر جنرل ڈاکڑ صغریٰ صدف تھیں۔لاہور پریس کلب کی تاریخ کے پہلے ادبی مجلہ کی پھولوں کی پیتاں ہٹا کر رونمائی کی گئی جس پر حاضرین نے زبر دست تالیاں بجا ئیں۔ تقریب سے صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری، سینئر نائب صدر و چیئر مین لٹریر ی کمیٹی ذوالفقار علی مہتواور ڈی جی پلاک ڈاکٹر صغریٰ صدف نے اپنے خطاب میں ادبی مجلہ کی اشاعت کو لٹریری کمیٹی کی شاندار اور تا ریخ ساز کاوش قرار دیا ۔ تقریب کے میزبانی کے فرائض خواجہ آفتاب حسن نے انجام دیئے۔ اس موقع پر صدر ارشد انصاری نے کہا کہ ہماری کوشش ہو گی کہ اس مجلہ کی ہم ماہانہ بنیادوں پر شائع کریںاور کلب لٹریری کمیٹی کی ہر طرح کی معاونت کر ے گا۔ڈاکٹر صغریٰ صدف نے ادبی مجلہ کی صحافت اور ادب کے درمیان پل قرار دیتے ہوئے کہا کہ میں مجلے کی اشاعت پر لٹریری کمیٹی کو مبارکباد پیش کر تی ہوں ۔تقریب سے ذوالفقار علی مہتو ، سرفراز سید،ڈاکٹر سعاد سعید ،عابد حسین عابد،ممتاز راشد،پرویز الطاف،ضمیر آفاقی ، عمر فاروقی،روشن لعل ودیگر نے خطاب کیا اور ادبی مجلے اشاعت کو تاریخی قرار دیا ۔تقریب میںممبران گورننگ باڈی عمران شیخ، قاصم رضا، سینئر صحافی اظہر غوری، علامہ صدیق اظہر،اقبال بخاری، تمثیلہ چشتی،رفیق خان ،میم سین بٹ، انوار قمر، قمرالزمان بھٹی ، کالم نگار شوکت شریف،صلاح الدین بٹ، شاہد بخاری، بدر ظہور چشتی ،محبوب چوہدری،طارق کامران ،تنویر احمد،شہزاد فراموش،کامریڈ زوار احمد ،سجاد اعوان ، رانا خالد، مقصود خالق،افتخار بیگ ،صلا ح الد ین انقلابی و دیگر شریک تھے ۔ تقریب کے اختتام پر سینئرنائب صدر و چیئر مین لٹریری کمیٹی ذوالفقار علی مہتو نے معزز مہمانان کو کو گلدستہ پیش کئے۔