Breaking News
Home / Pakistan / وزیراعظم کا چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تحسین کے پاکستانی عزم کااعادہ

وزیراعظم کا چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تحسین کے پاکستانی عزم کااعادہ

Prime Minister Imran Khan delivering Remarks during the Leaders Roundtable Session of 2nd Belt and Road Forum in International Convention Center, Yanqi Lake China on April 27, 2019.

وزیراعظم  کا چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو
کی تحسین کے پاکستانی عزم کااعادہ
منصوبے سے علاقائی رابطوں، تعاون اور خوشحالی میں اضافہ،دیرینہ مسائل کے
حل میں مدد ملے گی،شریک ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کے علاوہ ڈیجیٹل
رابطوں، لیبرکی نقل و حرکت، ثقافتی رابطوں اور علم و احیاءمیں بہترین
شراکت داری پر خصوصی توجہ کی ضرورت ہے، وزیر اعظم کا دوسرے بیلٹ اینڈ روڈ
فورم برائے عالمی تعاون کی ” رابطوں کو فروغ دے کر ترقی کے نئے ذرائع کی
تلاش” کے عنوان سے گول میز کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 27 اپریل,وزیراعظم عمران خان نے چینی صدر شی جن
پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی تحسین کے پاکستانی عزم کااعادہ کرتے
ہوئے کہا ہے کہ توقع ہے کہ اس منصوبے سے علاقائی رابطوں، تعاون اور
خوشحالی میں اضافے کے ساتھ ساتھ دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی، اس
منصوبے میں شامل ممالک کے درمیان رابطے بڑھانے کے علاوہ ڈیجیٹل رابطوں،
لیبرکی نقل و حرکت، ثقافتی رابطوں اور علم و احیاءمیں بہترین شراکت داری
کے چار مختلف علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے۔ وزیر اعظم نے
دوسری بیلٹ اینڈ روڈ فورم برائے عالمی تعاون پر گول میز کانفرنس کے
شرکاءسے خطاب کرتے ہوئے چین کی شاندار ترقی اور تین دہائیوں کے قلیل عرصے
میں 70 کروڑ افراد کو غربت سے نکالنے پر شاندار خراج تحسین پیش کیا۔ اس
گول میز کانفرنس کا موضوع ” رابطوں کو فروغ دے کر ترقی کے نئے ذرائع کی
تلاش” تھا۔ وزیراعظم عمران خان نے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے شریک
ممالک کے درمیان وسیع تر رابطوں کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ڈیجیٹل
رابطوں، لیبرکی نقل و حرکت، ثقافتی رابطوں اور علم و احیاءمیں بہترین
شراکت داری کے چار مختلف علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے،
ان تجاویز کو آگے بڑھانے کے لئے وزیر اعظم نے تجویز دی کہ اس کے لئے بی
آر آئی ٹور ازم کوریڈور، لیبر سکلز کی بہتری اور ان کی نقل و حرکت کے
ساتھ ساتھ کثیر ال لسانی ڈیجیٹل پلیٹ فارم تخلیق کیے جائیں۔ وزیر اعظم
عمران خان نے زور دیا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ جو کہ خطے
کی تقدیر بدلنے کامنصوبہ ہے، گوادر بندرگاہ اور چین کے زن جیانگ خطے سمیت
رابطے بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ چینی صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ
روڈ انیشی ایٹو کی تحسین کے پاکستانی عزم کااعادہ کرتے ہوئے وزیر اعظم نے
علاقائی رابطوں، تعاون اور خوشحالی میں اضافے کے ساتھ ساتھ توقع ظاہر کی
کہ اس سے دیرینہ مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔ گول میز کانفرنس سے روس،
مصر، قزاخستان، تاجکستان، ازبکستان، چلی، ایتھوپیا، جیبوتی، سنگاپور،
میانمر، اٹلی، ہنگری، سنگاپور اور یونان کے رہنماﺅں نے بھی خطاب کیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *