Breaking News
Home / City News / ,,لاہور پریس کلب میں صحافت کی ذمہ داریاں اور حدود کے موضوع پر ڈائیلاگ

,,لاہور پریس کلب میں صحافت کی ذمہ داریاں اور حدود کے موضوع پر ڈائیلاگ

PICS
,,لاہور پریس کلب میں صحافت کی ذمہ داریاں اور حدود کے موضوع پر ڈائیلاگ 
لاہور پریس کلب کے زیراہتمام موجودہ دورمیں صحافت کی ذمہ داریاںاور حدود کے موضوع پر ایک ڈائیلاگ کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پر سینئرتجزیہ کارافتحار احمد،ڈاکٹرمغیث الدین شیخ، عمرا ن خان، عائشہ بخش ،پریس کلب کے صدر ارشد انصاری، لاہور قلندرکے سی ای اوراناعاطف، آل راﺅنڈرکرکٹرمحمد حفیظ،سابق کرکٹرعاقب جاوید ، پریس کلب کے سینئر نائب صدرذوالفقارعلی مہتو، نائب صدر ناصرہ عتیق،خزانچی سالک نواز، ممبر گورننگ باڈی عمران شیخ، محمد احمد رضا، رانا طاہر، فاطمہ مختار سمیت ممبران کی کثیرتعداد نے شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض معروف پروگرام خبرناک کے علی میر نے ادا کئے اور مختلف مشہورشخصیات کی آواز میں میلوڈی پیش کرکے حاضرین کے دل موہ لئے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے افتخار احمد نے کہاکہ میڈیابہت پاورفل ہوگیاہے جسے چاہیں شہرت کی بلندیوں پر چڑھادیں اورجسے چاہیں پستیوںمیں دھکیل دیںلیکن یہاں پرکوئی کرائیٹریامقررنہیں ہے،زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے ہرشخص کا اپناسچ ہے جس پر وہ قائم ہے اور کسی دوسرے کوماننے کو تیارنہیں جس سے معاشرہ میں ابتری اور انصاف کی عدم دستیابی ہے۔اینکرپرسن عمران خان کا کہناتھاکہ صحافی بغیرہتھیارکے صرف قلم کے ذریعے سے حقیقت کی تلاش میں ہرخطرہ سے ٹکراجاتے ہیں اور رپورٹ تیارکرکے اداروںمیں لاتے ہیںمگرادارے ان کی محنت اور کاوش کو صرف ذاتی مفادات کی حد تک استعمال کرتے ہیں۔پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ صحافت کے سابق ڈین ڈاکٹرمغیث الدین نے کہاکہ میڈیاطاقت ورلوگوں یا پریشرگروپس کے ہاتھوں میں ہے جو ذاتی مفادات کی حد تک رپورٹرکی محنت کو چھاپنے یانہ چھاپنے کا سرٹیفکیٹ دیتے ہیں، موجودہ دورمیں کسی کی کہی ہوئی بات یا لکھی ہوئی تحریرناصرف ملکی سطح پر انارکی پھیلانے یا اتحاد کا باعث بنتی ہے بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی ملک کا امیج بہتر کرنے یا خراب کرنے کا باعث ہوتی ہے لہذا ذمہ داران کو ذاتی مفادات سے بالاترہوکر کسی بھی سیٹ پرمعیارپر پورااترنے والے افراد کو تعینات کرناچاہیے اور ایسے افراد کو بھی چاہیے کو اپنے ہنرمیں مزیدنکھاراوروسعت پیداکرنے کے لئے ہمہ وقت مصروف عمل رہیں جس سے فرد اور معاشرے کوتقویت حاصل ہو۔ اینکرپرسن عائشہ بخش نے کہاکہ سینئرکو چاہیے کہ وہ جونیئرکی تربیت کریں تاکہ وہ بہترکردارادا کرسکیں، کسی بھی خبرکواس کے معیارکے مطابق بنانے کے لئے تمام اصولوں کو نہیں اپنایاجاتاجس کے باعث الیکٹرانک میڈیاکا براحال ہے۔ صدر ارشد انصاری نے کہاکہ میڈیااس وقت اپنے دورکے بدترین حالات سے گزرہاہے جس میں پروفیشنل جرنلزم کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں اور میڈیاورکرزکوبیروزگار کرنے کی گھناﺅنی سازش کے تحت سینکڑوںافرادکے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کردیئے گئے ہیںلہذا جب ورکرکے گھرمیں فاقے ہوںاوربچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہوںتو پھرتمام معیارختم ہوجاتے ہیں اس لئے سب کو مل کر اس امر کو یقینی بناناچاہیے کہ میڈیاورکرزکے حالات بہترکئے جائیں تاکہ وہ صحافتی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے پریشانیوںسے دوررہیں۔لجینڈکرکٹر محمد حفیظ نے کہاکہ میڈیاجتناذمہ داری کا مظاہرہ کرے گا اتناہی معاشرے میں مثبت تبدیلی آئے گی۔تقریب کے آخر میں صدر پریس کلب نے تمام شرکاءکا شکریہ اداکیا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *