Breaking News
Home / City News / ماڈل ٹاون میں رحمنٰ فاونڈیشن کے پبلک ریلیشنگ آفس کی پر وقار افتتاحی تقریب

ماڈل ٹاون میں رحمنٰ فاونڈیشن کے پبلک ریلیشنگ آفس کی پر وقار افتتاحی تقریب

20190313_160103

ماڈل ٹاون میں رحمنٰ فاونڈیشن کے پبلک ریلیشنگ آفس کی پر وقار افتتاحی تقریب
جس کاا فتتاح معروف سیاستدان چیئر مین عام عوام پارٹی اور سماجی کارکن سہیل ضیا بٹ نے اپنے دست مبارک سے کیا۔
۔۔۔۔
آج کے دور میں بے لوث انسانی خدمت کرنے والے افراد نہ صرف لائق تحسین ہیں بلکہ مجھے ان کے ساتھ چلتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو گی،سہیل ضیا بٹ
۔۔۔۔۔
رحمنٰ فاونڈیشن کے فری ڈائلیسز سنٹرز انسانی خدمت کے جذبے کے تحت پاکستان کے پانچ بڑئے شہروں ،لاہور ،جہلم،کراچی،اسلام آباد اور فیصل آباد میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں ماہانہ 1500 سو سے زائد سفید پوش اور نادار مریضوں کے مفت ڈائلیسز کئے جاتے ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔

20190313_16014720190313_161027

20190313_16053920190313_161548
پاکستان جہاں صحت عامہ کی مخدوش صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں اور حکومت اس ضمن میں اپنی زمہ داری پوری نہیں کر پارہی حالانکہ ہر شہری کو تعلیم اور صحت کی جملہ سہولیات فراہم کرنا حکومت کی ہی ذمہ داری ہے لیکن بد قسمتی سے حکومت کی جانب سے شہریوں کی یہ بنیادی سہولتیں فراہم نہیں ہو رہی یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں اڑھائی کروڑ سے زائد بچے سکولوں سے باہر اور آدھی سے زائد آبادی بیماریوں میں مبتلا ہونے کے باوجود مناسب علاج سے محروم ہے ۔ ایسے میں پاکستان بھر میں ایسے ادارئے اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم اور صحت کے شعبوں میں کام کر رہے ہیں اور ہزاروں بچوں کو مفت تعلیم اور بیماروں کو مفت علاج فراہم کر رہے ہیں ایسے ہی نیک اور خدا ترس لوگوں کی وجہ سے آج ہمارئے معاشرے میں سفید پوشوں کی آبرو قائم اور علاج میسر ہے۔ انہیں اداروں میں سے لاہور میں قائم ایک ادارہ رحمن فانڈویشن بھی ہے جو خالصتاً انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت گردے کے مریضوں کو اپنے بنائے ہوئے سنٹرز میں 33 کے قریب جدید مشینوں کے زریعے مفت ڈائلیسز کی سہولیات فراہم کر رہا ہے۔
رحمنٰ فاونڈیشن کے فری ڈائلیسز سنٹرز انسانی خدمت کے جذبے کے تحت پاکستان کے پانچ بڑئے شہروں ،لاہور ،جہلم،کراچی،اسلام آباد اور فیصل آباد میں اپنی خدمات سر انجام دے رہے ہیں جن میں ماہانہ 1500 سو سے زائد سفید پوش اور نادار مریضوں کے مفت ڈائلیسز کئے جاتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ ان سنٹرز میں اب تک نوئے ہزار سے زائد مریضوں کے ڈائلیسز کئے جا چکے ہیں جس پر ہر ماہ تقریباً چالیس لاکھ روپے سے زائد خرچ آتے ہیں۔ رحمن فانڈوشین کے چیئر مین ڈاکٹر وقار احمد نیاز کا اس ضمن میں کہنا ہے کہ وہ اب ملتان ،پشاور اور کوئٹہ میں بھی اسی طرح کے سنٹرز کے قیام کا ارداہ رکھتے ہیں جبکہ عنقریب ساہیوال میں ایک سو بیڈ کے ہسپتال کا افتتاح کرنے جا رہے ہیں جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔رحمنٰ فاونڈ یشن اپنی نوعیت کا منفرد اور واحد ادارہ ہے جو پاکستان بھر میں قومی سطع پر ” صحت سب کے لیے“ کے جذبے کے تحت اس قدر جامع خدمات سر انجام دے رہا ہے جس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔
گزشت دنوں لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون میں رحمنٰ فانڈیشن کی جانب بنائے گئے پبلک ریلشنگ آفس کا افتتاح ہوا جس میں عمائدین شہر کے ساتھ ہر طبقہ فکر سے کثیر تعداد نے شرکت کی جبکہ اس کا افتتاح معروف سیاستدان چیئر مین عام عوام پارٹی اور سماجی ورکر سہیل ضیا بٹ نے اپنے دست مبارک سے کیا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے جہاں رحمن فاونڈیشن کی تمام ٹیم کے انسانی جذبے کے تحت کام کرنے کی تعریف کی تو دوسری جانب ڈاکٹر وقار احمد نیاز کو مخاطب کرتے ہوئے اپنے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مجھے آپ اس مشن میں اپنا کارکن سمجھیں جس پر وہاں موجود حاضرین نے ان کی اس بات کا انتہائی خندہ پیشانی سے خیر مقدم کیا۔ سہیل ضیا بٹ نے کہا کہ آج کے دور میں بے لوث انسانی خدمت کرنے والے افراد نہ صرف لائق تحسین ہیں بلکہ ان مجھے ان کے ساتھ چلتے ہوئے بہت خوشی محسوس ہو گی کیونکہ یہ کام خالصتاً انسانی ہمدردی کے جذبے کے تحت سر انجام دیا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ گردئے کے مریضوں کے مفت ڈائیلسز جیسا کام اتنا بڑا کام ہے جس کا اجر تو اللہ کریم ہی دے سکتے ہیں لیکن ہمیں اپنے طور پر اس نیک کام میں ان کی ہر طرح سے مدد کرنی چاہیے۔
اس افتتاحی تقریب کی انعقاد کے حوالے سے میاں راشد فرزند کی کاوشوں کی بھی خوب تعریف کی گئی جن کی دن رات کی کاشوں سے اتنی شاندار تقریب کا انعقاد ہو پایا سچ ہے کہ انسانی خدمت کے کسی بھی ادارئے کی کامیابی کا سہرا ایئے ہی شریف النفس نفوس کے سر جاتا ہے جو دان رات اس نوبل کاز میں اپنا تن من دھن صرف کر کے انسانی خدمت کا عظیم فریضہ سر انجام دیتے ہیں۔ رحمن فانڈیشن کے دیگر سا تھیوں میں ،راو محمد اسلم خان، الفت رسول جوئیہ، میاں محمد اسلم ،ڈاکٹر عالیہ تالپور، ڈاکٹروقار چوہدری،مسز شازیہ فیاض، نشو بیگم ،فرح دیبااور ناصر خان کے علاوہ کئی نامور شخصیات اس مشن میں ہم رکاب اور اس تقریب میں موجود تھیں۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *