Breaking News
Home / City News / پنجاب کی ثقافت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے لاہور میں شاندار فیملی صنعتی نمائش کا انعقاد ؟

پنجاب کی ثقافت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے لاہور میں شاندار فیملی صنعتی نمائش کا انعقاد ؟

e19507b7-59cc-47f2-95c1-e3cddc238a31
پنجاب کی ثقافت اور صنعتی ترقی کے فروغ کے لئے لاہور میں شاندار فیملی صنعتی نمائش کا انعقاد ؟
پنجاب کی علاقائی مصنوعات اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ امدادی باہمی (کوآپریٹوز ) پنجاب نے جس کا انعقاد کیا
تین روزہ صنعتی فیملی نمائش میں لگائے گئے گھریلو ضرورت میں استعمال ہونے والی منفرد اشیاء کے اسٹالز لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے
تین روزہ صنعتی فیملی نمائش زیر پرستی منصور قادر سیکرٹری کوآپریٹوز، زیر نگرانی ڈاکٹر کرن خورشید رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب منعقد

b7acef72-3aa9-4cc5-8b25-4acc4abee727

کی گئی جبکہ اس نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کیا۔
ایسے بھی ایونٹس ہوتے رہنا چاہئیں جس سے ایک طرف ہماری صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بارئے عوام کو آگاہی ملتی ہے تو دوسری طرف ہمارئے ثقافتی رنگ بھی سامنے آتے ہیں، ڈاکٹرکرن خورشید

29f7a5b0-0252-461d-bf70-888901710159
پنجاب کی علاقائی مصنوعات اور ثقافت کو فروغ دینے کیلئے محکمہ امدادی باہمی (کوآپریٹوز ) پنجاب کے زیر اہتمام تین روزہ صنعتی فیملی نمائش کا اہتمام کیاگیاہے۔اس نمائش میں لگائے گئے گھریلو ضرورت میں استعمال ہونے والی منفرد اشیاء کے اسٹالز لوگوں کی دلچسپی کا مرکز بنے رہے۔لاہور کے ماڈل ٹاون پارک میںمنعقدہ صنعتی فیمی نمائش میں،سرامکس،جیولری،، ، علاقائی ملبوسات ، دستکاری سمیت مختلف مصنوعات کے سوسے زائد سٹال سجائے گئے تھے۔ تین روزہ صنعتی فیملی نمائش زیر پرستی منصور قادر سیکرٹری کوآپریٹوز، زیر نگرانی ڈاکٹر کرن خورشید رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب منعقد کی گئی جبکہ اس نمائش کا افتتاح صوبائی وزیر مہر محمد اسلم بھروانہ نے کیا۔

IMG_0850IMG_0796IMG_0817IMG_0830

اس نمائش میں،گوجرانوالہ، منڈی بہاو¿الدین، سیالکوٹ، لاہور اور گجرات ، گوجرہ ، سرگودھا، کمالیہ ملتان سمیت کئی شہروں کی تیار کردہ مصنوعات لوگوں کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔صنعتی نمائش دیکھنے کیلئے آنے والوں کیلئے موسیقی جبکہ بچوں کیلئے جھولوں اور چٹ پٹے پکوانوں کا بھی خصوصی اہتمام کیاگیاتھا۔صنعتی نمائش کے پہلے روز مرد،خواتین،بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔شرکا کی سیکیورٹی کیلئے مردو خواتین پولیس اہلکار متعین کیے گئے تھے ،نمائش میں آنے والوں کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات میں ایسے ایونٹ کا بہت انعقاد ضروری ہے جس کے لئے ڈاکٹرکرن خورشید مبارک باد کی مستحق ہیں جن کی کاوشوں سے لاہور کے شہریوں کو بہت عرصے بعد کوئی فیملی نمائش دیکھنے کو ملی جس میں گھریلو ضرورت کی چیزیں جہاں بہت معیاری تھیں وہیں ان کی قیمتیں بھی بہت مناسب تھیں خواتین کا کہنا تھا کہ اس طرح کی نمائشوں کا اہتمام گائے ہوتے رہنا چاہیے اس سے ایک طرف لوگوں کو تفریح مہیا ہوتی ہے تو دوسری جانب اپنے ملک کی بنی اشیاءدیکھنے اور خریدنے کا موقع ملتا ہے۔ ۔
اس صنعتی نمائش کے حوالے سے رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے بات کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی صنعتوں میں تیار شدہ اشیاءکے ایسے ایونٹس کا انعقاد خوش آئند بات ہے۔ ایسے بھی ایونٹس ہوتے رہنا چاہئیں جس سے ایک طرف ہماری صنعتوں میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بارئے عوام کو آگاہی ملتی ہے تو دوسری طرف ہمارئے ثقافتی رنگ بھی سامنے آتے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ محکمہ کوآپریٹوز حکومت پنجاب کی ایک کامیاب کاوش ہے جس کا مقصد چھوٹی انڈسٹری کا فروغ اور پورے پنجاب کو نمائش میں حصہ لینے کے مواقع فراہم کرنا تھا ، لوگوں کا جوش خروش دیکھنے کے بعد انہوں نے اس عزم کا اظہار بھی کیا کہ محکمہ آئندہ بھی ایسی نمائشیں اور ایسے پروگرام حکومت کے تعاون سے کرنے کا عزم رکھتا ہے۔صنعتی نمائش میں رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید نے نمائش میں لگائے گئے سٹالز کا معائنہ کیا اور ہاتھ سے بنی اشیا کی تعریف کی۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *