وزیراعظم عمران خان قطر کے 2روزہ سرکاری دورہ پر دوحہ پہنچ گئے
دوحہ ۔ ،وزیراعظم عمران خان قطر کے 2روزہ سرکاری دورہ پر پیر کو دوحہ پہنچ گئے۔ حمد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قطر کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور سلطان بن سعد الموریخی نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا۔ وزیراعظم امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی کی دعوت پر قطر کا دورہ کر رہے ہیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وزیر خزانہ اسد عمر، وزیر پٹرولیم غلام سرور خان، وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داﺅد، وزیراعظم کے معاون خصوصی ذوالفقار بخاری، چیئرمین سرمایہ کاری بورڈ ہارون شریف اور چیئرپرسن ٹاسک فورس برائے توانائی ندیم بابر بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔ دورہ کے دوران وزیراعظم امیر قطر اور قطر کے وزیراعظم سے ملاقاتیں کریں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم قطر کے کاروباری افراد اور سرمایہ کاروں سے بھی ملیں گے۔ وزیراعظم دورہ کے دوران پاکستانی برادری سے بھی خطاب کریں گے۔
Tags crcurrent affairs
Check Also
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ
حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …