Breaking News
Home / Pakistan / ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی، وزیر اعظم

ساہیوال واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ساہیوال واقعے پر لوگوں کا غم و غصہ جائز اور قابل فہم ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹوئٹ میں وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ’میں قوم کو یقین دلاتا ہوں کہ دورہ قطر سے واپسی پر نہ صرف یہ کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو عبرت ناک سزا دی جائے گی بلکہ میں پنجاب پولیس کے پورے ڈھانچے کا جائزہ لوں گا اور اس میں اصلاحات کے عمل کا آغاز کروں گا‘۔ خیال رہے کہ وزیر اعظم عمران خان، قطری امیر شیخ تمیم بن حماد الثانی کی دعوت پر قطر کے 2 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے۔,اس دورے کے دوران عمران خان کی قطری امیر اور وزیر اعظم سے بھی ملاقات متوقع ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال ہوگا جبکہ مزدوروں کو قطر بھیجنے کا معاملہ بھی زیر غور آئے گا۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *