Breaking News
Home / City News / وزیراعظم عمران خان کی سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات 

وزیراعظم عمران خان کی سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات 

وزیراعظم عمران خان کی سابق امریکی سفیر کیمرون منٹر سے ملاقات
پاکستان افغانستان کے تنازعہ کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے،
اسلام آباد ۔ ،وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کے تنازعہ کے سیاسی حل کی مکمل حمایت کرتا ہے جو اس تنازعہ کو ختم کرنے کا واحد قابل عمل حل ہے۔انہوں نے یہ بات پاکستان میں امریکا کے سابق سفیر کیمرون منٹرسے وزیراعظم آفس میں ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ کیمرون منٹر2010ءسے لیکر 2012 ءتک پاکستان میں امریکا کے سفیرہ رہ چکے ہیں۔وزیراعظم نے کہاکہ ان کی حکومت کے اقتصادی ایجنڈا کوعملی جامہ پہنانے کیلئے خطے میں امن و سلامتی کا ماحول ضروری ہے۔ سابق امریکی سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے باہمی استفادہ اوراعتماد پرمبنی مضبوط پاک امریکاتعلقات کی اہمیت کا اعادہ کیا۔ وزیراعظم نے سابق امریکی سفیر کو سماجی واقتصادی ترقی اوروسائل کی منصفانہ تقسیم کے ذریعے پاکستانی شہریوں کی زندگی میں بامعنی تبدیلی لانے کے ضمن میں اپنی حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کیا۔ کیمرون منٹرنے ماضی میں پاکستان میں قیام کو اپنے سفارت کاری کے کیریئر میں قابل ذکرتجربہ قراردیا۔ انہوں نے وزیراعظم کو بتایا کہ سابق سفارت کاراوراب معروف تھینک ٹینک ایسٹ ویسٹ انسٹی ٹیوٹ کے صدر کی حیثیت سے وہ پاکستان اورامریکا کے درمیان مضبوط تعلقات کی حمایت ا ورتلقین کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان خطے اورامریکا کی قومی سلامتی اہداف کے حوالے سے اہم ملک ہے۔

About Daily City Press

Check Also

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر عزم ہیں :سفیر ثقلین سیدہ

حکومت اور سفارت خانہ دونوں ہی” پاکستان” کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کے لیے پر …

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *